روغن زیتون کس طرح استعمال کیا جائے

سوال:کیا روغن زیتون استعمال کرنے کا کوئی خاص طریقہ ہے یعنی چمچے سے پیا جا سکتا ہے یا روٹی پر لگا کر کھا سکتے ہیں اور جسم پر مالش کی جا سکتی ہے۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اسے جسم پر لگانے سے ہوا لگ جاتی ہے یا مالش کرو تو نقصان دہ ہوتا ہے ۔
الجواب باسم ملہم الصواب
زیتون کا تیل کھانے اور لگانے کی ترغیب روایات میں موجود ہے، البتہ تیل استعمال کرنے کا کوئی خاص طریقہ  احادیثِ مبارکہ میں نہیں ملا ۔
اسے جیسے چاہیں استعمال کر سکتے ہیں ،تاہم زیتون کے تیل کی مالش کرنا مفید ہے ۔حدیث مبارکہ ہے کہ اس سے مالش کرنا پرانی بیماریوں اور جذام(کوڑھ) سے بچاتا ہے۔مزید راہ نمائی کے لیے طبیب سے رابطہ کریں۔
حوالہ جات :-
1…عن أبي أسيد الأنصاري قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «كلوا الزيت فإنه مبارك وائتدموا به، وادهنوا به، فإنه يخرج من شجرة مباركة ۔
(سنن الدارمی ، رقم الحدیث 2096)
ترجمہ۔۔۔حضرت اسید انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :زیتون کا تیل کھاؤ ، یہ مبارک ہے اور اس سے مالش کرو اور اسے لگاؤ کیونکہ یہ مبارک درخت سے نکلا ہے .
2… عن عقبہ بن عامر عليكم بهذه الشجرة المباركة زيت الزيتون فتداووا به فإنه مصحة من الباسور.
(سنن الترمذي، رقم الحدیث 2079)
‏ترجمہ۔۔۔تمھارے لئے برکت ہے اس مبارک درخت میں ، زیتون کا تیل اسے لگاو اس میں شفا ہے پرانی بیماریوں سے ۔
3…عنه (صلى الله عليه وآله): كلوا الزيت وادهنوا به؛ فإن فيه شفاء من سبعين داء منها الجذام.
(المعجم الكبير، رقم الحدیث 774)
ترجمہ۔۔۔۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کھاو اس کا تیل اور لگاو ، اس میں ستر بیماریوں سے شفا ہے جن میں سے ایک کوڑھ ہے ۔

واللہ اعلم بالصواب
27اگست 2022
28محرم 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں