صدقہ فطر ایک ہی فقیر کو دینا

فتویٰ نمبر:1022

سوال: کیا صدقہ فطر ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں؟

سائلہ :امہ الرحمن

رہائش:بہادر آباد 

الجواب باسم ملہم الصواب

جی ہاں !ایک آدمی کاصدقہ فطر 

ایک ہی فقیر کو دے سکتے ہیں اگرچہ کئی مسکینوں کو دینا بھی جائز ہے مگر افضل بھی یہی ہے کہ ایک شخص کا صدقہ فطر ایک ہی مسکین کو دیا جائے جیسے کہ کئی اشخاص کا صدقہ فطر ایک ہی مسکین کو دینا جائز ہے۔

وجاز دفع کل شخص فطرتہ الی مسکین او مساکین الی قولہ کتفریق الزکوۃ والامر فی حدیث اغنوھم للندب فیفید الاولویۃ کما جاز دفع صدقۃ جماعۃ الی مسکین واحد بلا خلاف یعتد بہ(الدر المختار باب صدقہ الفطر ج 2 ص 106)

واللہ اعلم بالصواب

کتبتہ :اہلیہ محمد یوسف مدنی

دارالافتاء صفہ اسلامک ریسرچ 

سینٹر کراچی

23 جمادی الثانی 1439

11 مارچ 2018

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں