صاف وشفاف ،چمکدارجلدآپ بھی حاصل کرسکتی ہیں 

جلدکی صفائی ،انتہائی ضروری 

جلدکی کلینزنگ ،موائسچرائنگ اورٹوننگ کواپنی روٹین میں شامل کریں ،اکثرخواتین صرف نوجوانی میں ہی یہ روٹین رکھتی ہیں ،حالانکہ تیس سال کی عمرکےبعدانہیں اس کی سب سےزیادہ ضرورت ہوتی ہے ،کلینزنگ ،موئسچرائزنگ اورٹوننگ کی یہ روٹین جلدکوروتازہ اورصحت مند بناتی ہے ۔سرکہ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے جوجلد کوگہرائی میں جاکرآاف کرتاہے اورجلدپرموجودگرد کی تہہ اورفری ریڈیکل کوصاف کرتاہے ۔

غذاکےعلاوہ

جلدکومضبوط بنانے اوراس کاکھنچاؤبرقراررکھنے کےلیے وٹامن سی اوروٹامن ای کاسپلیمنٹ استعمال کریں ۔یہ وٹامنز انسانی جسم میں کولاجن بناتےہیں ،یہ ایک قسم کاپروٹین ہےجوجلدکاکھنچاؤطویل عرصے تک برقرارکھنےمیں مدددیتاہے ۔

سن اسکرین 

سنا سکرین جلدکودھوپ کی نقصان دہ شعاعوں سےبچاتی ہے ۔اگریہ شعاعیں جلدپراثراندازہوجائیں توجلد پرچھائیاں اوردھبےنمایاں ہونےلگتےہیں ۔اگرآپ چاہتی ہیں کہ آپ کی جلد صاف وشفاف اوربے داغ رہے توسن اسکرین کااستعمال ناگزیرہے ۔اگرآپ فاؤنڈیشن استعمال کرتی ہیں تووہ فاؤنڈیشن لیں جس میں ایس پی ایف شامل ہو۔ 

فیشل 

خوبصورت اورتروتازہ جلدکےلیے فیشل نہایت مفید ہے۔آپ چاہے کتنی ہی مصروف ہوں ،مہینےمیں ایک بارفیشل ضرور کروائیں ۔

پانی 

جلدکی نمی کوبرقراررکھنےکےلیے وافرمقدارمیں پانی پئیں ۔24 گھنٹوں میں 8گلاس کےلگ بھگ پانی پیناصرف جسمانی صحت بلکہ جلدکےلیے بھی ضروری ہے ۔پانی جسم سےٹوکسن کوخارج کرتاہے ۔

نمی کی اہمیت 

جلدکی حفاظت کاسب سے اہمن حصہ اسے نمی فراہم کرناہے ۔اچھااورمعیاری موئسچرائزراستعمال کریں ۔موائسچرائزکےساتھ سیرم کااستعمال نمی فراہم کرنے کےعلاوہ جلدپربننے والی باریک لکیروں ،حلقوں اورمساموں کےحجم کوکم کرتاہے 

اپنا تبصرہ بھیجیں