سنی پلاسٹ لگا ہو تو کیا وضو ہوجائے گا

فتویٰ نمبر:599

سوال: اگر انگلی یا ہاتھ میں چوٹ لگ جائے اور اس پر سنی پلاسٹ لگائیں  تو  کیا اس پر  وضو ٹھیک  ہے ۔ جبکہ  مذکورہ چوٹ سنی پلاسٹ  کے لگائے بغیر  بھی ٹھیک ہوسکتی  ہے  تو اس وقت  سنی پلاسٹ  ( فوری  پٹی  پیکٹ  والی ) کی وجہ  سے  جو تھوڑے  حصہ  میں پانی  نہیں جارہا ( اسکی اجازت  ہے یا نہیں  پورے  حصہ  میں پانی پہنچانا ضروری ہے  ؟

جواب : ڈاکٹرکی تشخیص کے مطابق اگر  پانی واقعتا  نقصان  دہ  نہ ہو تو سنی پلاسٹ  اتار  کر پانی  اس کے نیچے  بہادینا ضروری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں