شادی ہال بنانا

سوال:السلام علیکم!
میرج ہال بنانا جائزہے یا نہیں، جبکہ اس میں شرعی وغیر شرعی ہر قسم کے پروگرام ہوتے ہیں ؟

الجواب باسم ملھم الصواب

میرج ہال بنانا فی نفسہ جائز ہے، البتہ مالک کو چاہیے کہ ایسے لوگ جن کے بارے میں پہلے سے معلوم ہو کہ وہ غیر شرعی کاموں کا ارتکاب کریں گے، ان کو کرایہ پر دینے سے حتی الامکان احتیاط کریں۔
_________
حوالہ جات

1۔لاتصح الاجارة لعسب التیس ولا لاجل المعاصی مثل الغناء والنوح والملاہی۔
(التنویر وشرحه مع الشامیة: کتاب الاجارة: باب الاجارة الفاسدة، مطلب فی الاستئجار علی المعاصی،75/9)

2۔وفیه ایضاً : وجاز اجارة بیت السواد الکوفة لا بغیر ھا علی الاصح لیتخذ بیت نار او کنیسة او بیعة او یباع فیه الخمر،وقالا: لاینبغی ذلک اعانة علی المعصیة۔ وبه قالت الثلاثة،زیلعی۔
( کتاب الحظر والاباحة:فصل فی البیع،563/9)

3۔واما الحوانیت المعامرة، فالاجارة فیھا جائز ۔
(الفتاوی الھندیة:کتاب الاجارة،421/4)

فقط واللہ اعلم

8مارچ 2023ء
15 شعبان المعظم 1444ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں