شیعہ کے ساتھ نکاح کاحکم 

دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر:191

1) آپ کابھائی جس شیعہ لڑکی سےنکاح کرناچاہتاہےاگروہ ضروریات دین میں سےکسی چیزکی منکرہےمثلاًحضر ت علی رضی اللہ عنہ کو(نعوذباللہ) خدااورمعبودمانتی ہےیاقرآن کریم میں تحریف کی قائل ہےیاقرآن کریم میں مذکورصحبت صدیق کی منکرہے،یاحضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا پرلگائی گئی تہمت کوصحیح مانتی ہے یایہ عقیدہ رکھتی ہے کہ حضرت جبرئیل سےوحی پہنچانےمیں غلطی ہوئی یاکوئی اورواضح کفریہ عقیدہ رکھتی ہےتواس صورت میں وہ کافرہے،اس کے ساتھ آپ کے بھائی کانکاح ہرگزجائزنہیں ،اگرنکاح کرےگا توشرعاًمنعقدہی نہیں ہوگا۔

اوراگر وہ مذکورہ بالاعقائد میں سے عقیدہ کی قائل نہیں لیکن حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوحضرات خلفاء ثلاثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم پرفضیلت دیتی ہویاصحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کونعوذباللہ برابھلا کہتی ہوتووہ کافرتونہیں البتہ فاسق اورگمراہ ہےا وراس لڑکی سے نکاح کرلیاگیاتونکاح منعقدہوجائےگا،لیکن اس طرح نکاح کرناخلاف مصلحت ہےاورایسی لڑکی سےنکاح کرناایمانی غیرت کےخلاف ہےنیزآئندہ اولادکی دینی حوالےسےتربیت بھی متاثرہوگی ،لہذااس سے بچناچاہیے ۔

فی ردالمختار :4/237)

2) مذکورہ صورت میں والدہ کی بات نہ مانناشرعاًنافرمانی میں داخل ہے،آپ کےبھائی پرلاز م ہےکہ اس سلسلےمیں والدہ کےحکم کوردنہ کرےگاورنہ گناہ گارہوگا۔

فی مشکاۃ المصابیح : (ص419)

وفی مرقاۃ المصابیح شرح المشکاۃ المصابیح 

3) اولاًتوآپ کے بھائی پرمذکورہ لڑکی سےنکاح کاارادہ ترک کرنالازم ہےلیکن اگروہ بازنہیں آتاتوحکومت اورمصلحت کےساتھ اس کوسمجھاتے رہیں،تاہم اس کی وجہ سےقطع تعلق نہ کریں کیونکہ قطع تعلق کی تدبیر عام طورپرکارگرثابت نہیں ہوتی۔اگروہ منع کرنےکےباوجودنکاح کرتاہے توجواب نمبر1میں مذکورتفصیل کےمطابق جس صورت میں نکاح منعقدہی نہیں ہوتا،اس صورت میں شرکت جائزنہیں ،اورجس صورت میں نکاح منعقد ہوجاتاہے اس صورت میں بھی نکاح شرکت سےپرہیزکرناچاہیے ،اگرچہ شرکت کی گنجائش ہے۔

4) اگرلڑکی نکاح کےبعد کفریہ عقیدہ ظاہرکرتی ہے اوراس کایہ عقیدہ نکاح کےوقت سے ہواوراس نےاس وقت چھپایاہوتویہ نکاح شروع سےمنعقدہی نہیں ہوگااورآپ کےبھائی کےلیے اس لڑکی کورکھناجائزنہیں ہوگا۔ واللہ اعلم 

(محمودالحسن ) 

دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی 

17/8/1429ھ 

پی ڈی ایف فائل میں فتویٰ حاصل کرنےکےلیےلنک پرکلک کریں:

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/permalink/720257681676813/

اپنا تبصرہ بھیجیں