سوناادھاربیچنا

دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر:193

محترمین ومکرمین علماء کرام درج ذیل مسائل میں جواب کی رہنمائی فرمائیں ۔

1)کیاسوناچاندی کوکرنسی کےبدلےمیں نسیاسےفروخت کرناجائزہےیانہیں؟اگرناجائزہے توکھجوراورنمک وغیرہ کیوں جائزہے حالانکہ یدابیداورمثلا بمثل ان سب پرواردہے۔

2)کیاسوناچاندی اورآج کل کی کرنسی ایک جنس ہےیامختلف اجناس ہیں ۔

3)جیولرجب مشتری ہوتوشراء کےوقت وہ زیورات سےکٹوتی کرتاہے کیایہ صحیح ہےیانہیں اگرنہیں توجونقصان جیولرپرعائدہوتی ہے اس کاذمہ دارکون ہوگا۔حالانکہ آج کل عرف عام ہے اوراگرنقصان سےبچنےکی متبادل جائزصورت ہوتورہنمائی فرمائیں ۔

4)کیاسوناچاندی کریڈٹ کارڈیابینک چیک کےبدلےفروخت کرناصحیح ہےیانہیں ؟

مستفتی :سراج احمد

الجواب حامدامصلیاً

  • سوناچاندی کوکرنسی کےبدلہ نسیۃ ًبیچناجائزہے ،کیونکہ یہ بیع صرف نہیں ہے،البتہ ایک طرف سے قبضہ ضروری ہے تاکہ بیع الکالی بالکالی لازم نہ آئے ۔
  • کرنسی سونے چاندی کےجنس سے نہیں ہے ،کیونکہ سوناچاندی ثمن خلقی ہے ،اورکرنسی ثمن عرفی ہے ،اس پرسونے چاندی کےاحکام جاری نہیں ہوں گے اسی لیے کرنسی کی سونے چاندی سےبیع بیع صرف نہیں ۔تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو”بحوث فی قضایافقھیۃ معاصرۃ “کارسالہ “احکام الاوراق النقدیۃ”
  • جیولراگرکرنسی کےبدلےزیورخریدے توجوبھی قیمت باہمی رضامندی سےطے ہوجائے اس پرخریدناجائزہے۔اگرسناراس میں کٹوتیاں کرتاہے اورگاہک کومعلوم ہے اوروہ اس پرراضی ہوجاتاہے تواس میں کوئی حرج نہیں۔اوراگرسنار سونےکازیورسونےکےبدلےخریدے تویہ بیع صرف ہے۔اس میں دونوں جانب سےوزن کابربرہوناضروری ہے اس میں ایسی کٹوتی کرناجائزنہیں جس سے ایک طرف کاوزن کم ہوجائے ۔
  • اگرسونے چاندی پرمجلس بیع میں قبضہ ہوجائےتوکریڈٹ کارڈیابینک چیک سے بیع جائزہے ۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی

28/2/1431

عربی حوالہ جات وپی ڈی ایف فائل حاصل کرنےکےلیےلنک پرکلک کریں:

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/permalink/720327428336505/

اپنا تبصرہ بھیجیں