اسٹاک مارکیٹ میں جائز کاروبار والی کمپنیاں

فتویٰ نمبر:439

سوال:کیا اسٹاک ایکسچینج میں ایسی کمپنیاں بھی ہیں جن کا کاروبار جائز ہو ؟ اور ان سے انویسٹ کیا جاسکے! اگر آپ کو اس طرح کی کمپنیز کے نام آتے ہیں تو نام بھی بتادیں؟

الجواب حامدةومصلیة:

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری چند شرائط کے ساتھ جائز ہے۔

(۱)جس کمپنی میں انوسٹ کرناہے اس کا کل سرمایہ یا غالب سرمایہ حلال ہو۔

(۲) اس کا اصل کاروبار حلال ہو اور جائز طریقہ سے کاروبار کیا جاتا ہو۔

(۳) اس کمپنی کے کچھ اثاثے (فکسڈ ایسٹس) وجود میں آچکے ہوں، رقم صرف نقد کی شکل میں نہ ہو۔

(۴)شیئرز کی خرید وفروخت میں شرائطِ بیع کی پابندی کی جاتی ہو

(۵) منافع کی کل رقم کو تمام حصہ داران میں ان کے حصص کے مطابق تقسیم کیا جاتا ہو۔( ماخوذ ازاسلامی معشت کے بنیادی اصول، مفتی عبد السلام چاٹگامی مدظلہ العالی، ص:۳۲۵، ۳۲۶)

اب جو کمپنیاں ان شرائظ پر پورا اترتی ہیں ان میں سرمایہ کاری جائز ہے، اور ایسی کمپنیاں موجود بھی ہیں، مثلا پیٹرولیم کمپنیاں، سیمنٹ فیکٹریاں ، وغیرہ۔

فقط واللہ اعلم

اہلیہ مفتی فیصل 

24شوال 1438ھ

19جولائی 2017

اپنا تبصرہ بھیجیں