سورۃ التوبہ میں صدقات کا ذکر

1۔جولوگ واجب صدقات نہیں دیتے ان کامال ہی ان کے لیے باعث عذاب بنے گا اور مال ہی کو تپاکر انہیں اس سے عذاب دیاجائے گا۔{يَوْمَ يُحْمَى عَلَيْهَا فِي نَارِ جَهَنَّمَ فَتُكْوَى بِهَا جِبَاهُهُمْ وَجُنُوبُهُمْ وَظُهُورُهُمْ هَذَا مَا كَنَزْتُمْ لِأَنْفُسِكُمْ فَذُوقُوا مَا كُنْتُمْ تَكْنِزُونَ} [التوبة: 35]

2۔صدقات کے آٹھ مصارف ہیں:
مصارف مفہوم شرط
1 فقیر جس کے پاس وسائل ہوں لیکن وہ نصاب کی مقدار سے کم ہوں جبکہ وہ ہاشمی نہ ہو اور زوجین، اولاد یاوالدین میں سے بھی نہ ہو
2 مسکین جس کے پاس کچھ بھی وسائل نہ ہوں جبکہ ہاشمی نہ ہو اور زوجین، اولاد یاوالدین میں سے بھی نہ ہو
3 عاملین زکوۃ حکومت کی طرف سے مقرر کردہ وہ افراد جو زکوۃ اور عشرکی وصولی کا کام کرتے ہوں جبکہ ہاشمی نہ ہو اور زوجین، اولاد یاوالدین میں سے بھی نہ ہو
4 مؤلفۃ قلوب نومسلم جو مستحق بھی ہوں جبکہ ہاشمی نہ ہو اور زوجین، اولاد یاوالدین میں سے بھی نہ ہو
5 رقاب بے گناہ قیدی یا غلام جو غلامی سے آزادی کے لیے رقم جمع کررہا ہو جبکہ ہاشمی نہ ہو اور زوجین، اولاد یاوالدین میں سے بھی نہ ہو
6 غارمین قرض میں پھنسے ہوئےافراد جبکہ ہاشمی نہ ہو اور زوجین، اولاد یاوالدین میں سے بھی نہ ہو
7 سبیل اللہ مجاہد، حاجی، تبلیغی بھائی یاوہ طالب علم جو صاحب نصاب نہ ہوں جبکہ ہاشمی نہ ہو اور زوجین، اولاد یاوالدین میں سے بھی نہ ہو
8 ابن السبیل مسافر جس کے پاس رقم ختم ہوگئی ہو جبکہ ہاشمی نہ ہو اور زوجین، اولاد یاوالدین میں سے بھی نہ ہو
{ إِنَّمَا الصَّدَقَاتُ لِلْفُقَرَاءِ وَالْمَسَاكِينِ وَالْعَامِلِينَ عَلَيْهَا وَالْمُؤَلَّفَةِ قُلُوبُهُمْ وَفِي الرِّقَابِ وَالْغَارِمِينَ وَفِي سَبِيلِ اللَّهِ وَابْنِ السَّبِيلِ}
3۔اسلامی حکمرانوں کو صدقات کی وصولی کرکے اسے اس کے مصارف میں خرچ کرنے کاحق حاصل ہے۔{خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا } [التوبة: 103]
4۔زکوۃ وصدقات سے دلوں کی گندگی دور ہوتی ہے۔{خُذْ مِنْ أَمْوَالِهِمْ صَدَقَةً تُطَهِّرُهُمْ وَتُزَكِّيهِمْ بِهَا } [التوبة: 103]
5۔صدقات وصول کرنے والے کوچاہیے کہ صدقہ دینے والے کے لیے دعائے رحمت کرے۔(ایضا)
6۔صدقات اگرچہ غریب کے ہاتھ میں دیے جاتے ہیں لیکن درحقیقت پہلے وہ اللہ کے ہاتھ میں جاتے ہیں۔{ أَلَمْ يَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ هُوَ يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَأْخُذُ الصَّدَقَاتِ} [التوبة: 104]

اپنا تبصرہ بھیجیں