سورۃ الانعام میں سائنسی حقائق کا ذکر

سائنسی حقائق
بلیک ہولز:کائنات میں اندھیرے زیادہ ہیں۔ روشنیاں کم ہیں۔ اس سے کائنات میں موجود بلیک ہولز (Black Holes)کی تائید ہوتی ہے۔ {وَجَعَلَ الظُّلُمَاتِ وَالنُّورَ} [الأنعام: 1]
علم حیوانات:جس طرح انسان، رات میں آرام و راحت حاصل کرتاہے، اﷲ تعالیٰ کی کچھ مخلوقات ایسی ہیں جو بجائے رات کے دن میں آرام و راحت حاصل کرتی ہیں۔ {وَلَهُ مَا سَكَنَ فِي اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ} [الأنعام: 13]
قوانین قدرت میں تبدیلی:کائنات میں قدرت کے جو اصول کارفرما ہیں، ان میں عموماً تبدیلی نہیں ہوتی، لیکن اگر ان اصولوں کے تخلیق کرنے والی ذات یعنی خود اﷲ تعالیٰ چاہیں تو ان کے خلاف ہوسکتا ہے۔{وَلَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِ اللَّهِ} [الأنعام: 34]
دلیل کی طاقت:
کسی فلسفے اور تھیوری کی صحت، عددی کثرت پر نہیں، دلیل کی قوت پر موقوف ہے۔ {وَإِنْ تُطِعْ أَكْثَرَ مَنْ فِي الْأَرْضِ يُضِلُّوكَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ إِنْ يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ} [الأنعام: 116]
خلا میں آکسیجن:
خلا کے اندر آکسیجن کی کمی ہے جس کی وجہ سے انسان کا وہاں دم گھٹتا ہے اور بغیر آکسیجن وہ وہاں زندہ نہیں رہ سکتا۔ {فَمَنْ يُرِدِ اللَّهُ أَنْ يَهْدِيَهُ يَشْرَحْ صَدْرَهُ لِلْإِسْلَامِ وَمَنْ يُرِدْ أَنْ يُضِلَّهُ يَجْعَلْ صَدْرَهُ ضَيِّقًا حَرَجًا كَأَنَّمَا يَصَّعَّدُ فِي السَّمَاءِ} [الأنعام: 125]

( ازگلدستہ قرآن) )

اپنا تبصرہ بھیجیں