تین قسم کی عورت کو عذاب قبر نہیں ہوگا۔

کیا یہ بات صحیح ہے کہ۔ تین قسم کی عورتوں کو قبر کا عذاب نہیں ہوگا.

①۔ وہ عورت جو اپنے شوہر کی سختی کو برداشت کرے اور صابرہ ہو

②←وہ عورت جو شوہر کی بد اخلاقی کے سامنے صبر کرے ۔

③←وہ عورت جو اپنا حق مھر شوہر کو بخش دے

جواب: اتنی بات تو درست ہے کہ جائز امور میں شوہر کی اطاعت کرنے والی بیوی اور شوہر کی غم خوار عورت جنت کی حقدرا ہے،تاہم سوال میں جو روایت مذکور ہے وہ اہل سنت والجماعت کی کسی مستند کتاب میں باوجود تلاش کے نہ مل سکی ،البتہ روافض کی کتاب “وسائل الشیعه، ج 21، ص 285” یہ روایت موجود ہے جس کا اعتبار نہیں۔

کما فی سنن البيهقي لأبو بكر البيهقي (2/ 208):

“عن أبى أذينة الصدفي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال :« خير نسائكم الودود الولود المواتية المواسية إذا اتقين الله، وشر نسائكم المتبرجات المتخيلات وهن المنافقات، لايدخل الجنة منهن إلا مثل الغراب الأعصم ». {ت} وروى بإسناد صحيح عن سليمان بن يسار عن النبى صلى الله عليه وسلم مرسلاً إلى قوله :« إذا اتقين »”.

یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے بہترین عورت وہ ہے جو خوب بچے پیدا کرنے والی ہو، خوب محبت کرنے والی ہو، شوہر کی غم خوار ہو، شوہر کی موافقت کرنے والی ہو، اللہ سے ڈرنے والی ہو۔ اور تم میں سے بدترین عورت وہ ہے جو اپنی زینت اجنبی مردوں کے سامنے ظاہر کرتی ہو، تکبر کرنے والی ہو، ایسی عورتیں منافقات کے مشابہ ہیں، ایسی عورتیں جنت میں اتنی جائیں گی جیسے سفید پر والے کوّّّے۔(یعنی جس طرح سفید پر والے کوّّے بہت کم ہوتے ہیں اسی طرح یہ عورتیں جنت میں بہت کم جائیں گی)

▪️أخرجه أحمد (1661) واللفظ له، والطبراني في ((المعجم الأوسط)) (8805)

إذا صلَّت المرأةُ خمسَها وصامت شهرَها وحفِظت فرجَها وأطاعت زوجَها قيل لها ادخُلي الجنَّةَ من أيِّ أبوابِ الجنَّةِ شئتِ۔

ترجمہ: رسول کریم ﷺ نے فرمایا: “جس عورت نے (اپنی پاکی کے دنوں میں پابندی کے ساتھ) پانچوں وقت کی نماز پڑھی، رمضان کے (ادا اور قضا) روزے رکھے، اپنی شرم گاہ کی حفاظت کی اور اپنے خاوند کی فرماں برداری کی تو (اس عورت کے لیے یہ بشارت ہےکہ) وہ جس دروازہ سے چاہے جنت میں داخل ہوجائے”۔

🔲وسائل‏ الشيعة جلد: 21. صفحہ 285 – باب استحباب تصدق الزوجة على زوج

عن الإمام الصادق علیہ السلام

ثَلَاثٌ مِنَ النِّسَاءِ يَرْفَعُ اللَّهُ عَنْهُنَّ عَذَابَ الْقَبْرِ وَ يَكُونُ مَحْشَرُهُنَّ مَعَ فَاطِمَةَ بِنْتِ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه واله : امْرَأَةٌ صَبَرَتْ عَلَى غَيْرَةِ زَوْجِهَا. وَامْرَأَةٌ صَبَرَتْ عَلَى سُوءِ خُلُقِ زَوْجِهَا۔ وَامْرَأَةٌ وَهَبَتْ صَدَاقَهَا لِزَوْجِهَا۔ يُعْطِي اللَّهُ كُلَّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ ثَوَابَ أَلْفِ شَهِيدٍ وَ يَكْتُبُ لِكُلِّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ عِبَادَةَ سَنَةٍ۔

واللہ اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں