تتلی کی تصویر والے کپڑوں میں نماز

کیا ایسے کپڑوں میں نماز ہو جائے گی جس میں تتلی کی تصویر بنی ہوئی ہو نیز کیا 12 سال کی بچی ایسے کپڑے پہن سکتی ہے؟

الجواب باسم ملہم الصواب
1۔ سوال کے ساتھ۔ منسلک تصاویر میں اگرچہ تتلی کی آنکھیں نہیں ہیں ،لیکن چونکہ آنکھوں کے علاوہ تصویر بالکل واضح ہے اس لیےاحتیاط اسی میں ہے کہ اس کو پہن کر نماز نہ پڑھی جائے۔
2۔بچوں کو شروع سے ہی شریعت کےمزاج میں ڈھالنے کی کوشش کرنی چاہیے ورنہ بعد میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لہذا 12سال کی لڑکی کو بھی مذکورہ لباس سے بچانا چاہیے تاکہ شروع ہی سے تصاویر والے لباس کی نفرت دل میں بیٹھ جائے۔
——————-
حوالہ جات:

1۔قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَأَنْ يُؤَدِّبَ الرَّجُلُ وَلَدَهُ خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَتَصَدَّقَ بِصَاعٍ.
(جامع ترمذی: 1951)
رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’اپنے لڑکے کو ادب سکھانا ایک صاع صدقہ دینے سے بہترہے.

2۔.قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مُرُوا الصَّبِيَّ بِالصَّلَاةِ إِذَا بَلَغَ سَبْعَ سِنِينَ، وَإِذَا بَلَغَ عَشْرَ سِنِينَ فَاضْرِبُوهُ عَلَيْهَا.
(سنن ابو داؤد: 494)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بچہ جب سات سال کا ہو جائے تو اسے نماز کا حکم دو اور جب دس سال کا ہو جائے (اور نہ پڑھے) تو اسے مارو۔
——————–
1۔روي أنه کان علی خاتم أبي موسیٰ ذبابتان، وکان لابن عباس رضي اللّٰہ عنہما کانون محفوف بصور صغار۔
(العنایة علی هامش فتح القدیر: ج 1، ص 416)

2۔أو مقطوعة الرأس أي ممحوۃ الرأس بخیط یخیطه علیه حتی لا یبقی للرأس أثر، أو یطلیه بمغرۃ أو نحوہ أو ینحته فبعد ذٰلک لا یکرہ؛ لأنہا لا تعبد بدون الرأس عادۃ۔
( البحر الرائق : ج 2، ص 50)

3۔(بلوغ الغلام بالاحتلام والإحبال والإنزال) والأصل هو الإنزال (والجارية بالاحتلام والحيض والحبل) ولم يذكر الإنزال صريحاً؛ لأنه قلما يعلم منها (فإن لم يوجد فيهما) شيء (فحتى يتم لكل منهما خمس عشرة سنةً، به يفتى) لقصر أعمار أهل زماننا.
(فتاوی شامیہ: ج 6، ص 153)
————–
1۔ایسی تصاویر جن میں شکل و صورت نظر نہیں آتی،لگانا ممنوع نہیں ہے۔
(جواہر الفقہ: ج 3، ص 234)
—————
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
15جولائی 2023
27ذی الحج 1444

اپنا تبصرہ بھیجیں