فتویٰ نمبر:4058
سوال: ٹیوزر کا استعمال جائز ہے؟ میڈیکلی کہا جاتا ہے کہ جینٹس کروموسومز ایکٹو ہو جاتے ہیں۔اور بڑوں سے سنا ہے کہ جنازہ بھاری ہو جاتا ہے۔
اس سوال کا جواب مطلوب ہے!
تنقیح:ٹیوزر کہاں استعمال کرنا ہے؟
جواب تنقیح:ٹیوزر کو تھوڑی پر موجود بالوں کے لیے۔
دونوں استعمال کا بتایا جائے تاکہ فتوی سب کےکام آئے۔
والسلام
الجواب حامداو مصليا
تھوڑی کے بال ہوں یا غیر ضروری بال بہر حال عورت کے لیے ٹیوزر کا استعمال جائز بلکہ مستحب ہے؛کیونکہ عورت کے حق میں بالوں کو اکھاڑنا مستحب ہے اور ٹیوزر کے ذریعے بالوں کو اکھاڑ ا جاتا ہے۔لیکن اگر اکھاڑنے میں ضرر ہو تو بلیڈ یا استرا استعمال کرنے سے بہتر ہے کہ کریم یا پاؤڈر کا استعمال کیا جائے کیونکہ بلیڈ کا استعمال عورت کے فطری نزاکت کے خلاف ہے۔
یاد رہے کہ یہ اجازت بھنووں کے لیے ہرگز نہیں۔
”قال فی الھندیة:والسنة فی عانة المرءة النتف۔۔۔الخ“
(ردالمحتار:٤٩٧/٩،کتاب الحظر والاباحة)
”قال العلامة ابن عابدین رحمہ الله تعالی تحت(قوله ویستحب حلق عانة)قال فی الھندیة ویبتدئ من تحت السرة ولو عالج بالنورة یجوز کذا فی الغرائب و فی الاشباہ والسنة فی عانة المرءة النتف۔“
(ردالمحتار:٢٦١/٥)
جنازے کا بھاری ہو جانا یہ لغو بات ہے۔
مردوں کے لیے استرا وغیرہ سے صاف کرنا اور عورتوں کے لیے نتف(نوچنا)مستحب ہے۔پاؤڈر کریم کا استعمال بھی جائز ہے۔
(احسن الفتاوی:78/8)
و اللہ سبحانہ اعلم
قمری تاریخ:24فروری2019ء
عیسوی تاریخ:18جمادی الاخری1440ھ
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: