والدین کے گھر غسل دینے کی وصیت

سوال:السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، اگر کوئی شخص وصیت کرے کہ میرا انتقال ہو جائے تو میرا جنازہ میرے والدین کے گھر میں لے جایا جائے اور وہاں مجھے غسل دیا جاۓ تو کیا ایسی وصیت جائز ہے؟

الجواب باسم ملہم الصواب

جی نہیں! ورثاء پر اس قسم کی وصیت کو پورا کرنا لازم نہیں ہے.

أوصی بأن یصلی علیہ فلان أو یحمل بعد موتہ إلی بلد آخر أو یکفن فی ثوب کذا أو یطین قبرہ أو یضرب علی قبرہ قبة أو لمن یقرأ عند قبرہ شیئا معینا فہی باطلة سراجیة وسنحققہ.[الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 10/ 362، کتاب الوصیة، مطبوعة: مکتبة زکریا ، دیوبند).

واللہ اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں