فتویٰ نمبر:780
سوال: اگر کوئی شخص وصیت کر کے مرے کہ میری طرف سے قربانی کرنا تو ایسی قربانی کے احکام دوسری قربانیوں سے الگ ہیں ؟ ہم نے سنا ہے ایسی قربانی کا گوشت نہیں کھاسکتے فقیر کو دنیا چاہیے کیایہ درست ہے ؟
جواب: جی ہاں ! درست ہے اگر کوئی شخص وصیت کر کے مرے کہ میری طرف سے قربانی کرنا تو اگر اسی کے تر کے میں سے قربانی کرنا اگر اسی کے ترکہ میں سے قربانی کی جارہی ہے تو اس قربانی کا تمام گوشت خیرات کردیناواجب ہے ۔لیکن اگر اپنی مرضی اور خوشی سے مردے کو ثواب پہنچانے کے لئے قربانی کی ہے تو اس کے گوشت میں سے خود کھانا،کھلانا بانٹنا سب درست ہے یعنی پھر اس قربانی کا حکم اپنی قربانی کے حکم کی طرح ہے ۔
جیسا کہ “بہشتی زیور” میں ہے :
” اگر مردہ وصیت کرگیا ہو کہ میرے ترکہ میں سے میری طرف سے قربانی کی جاوے اور اس کی وصیت پر اسی کے مال سے قربانی کی گئی ہے تو اس قربانی کا تمام گوشت وغیرہ کا خیرات کردیناواجب ہے۔ لیکن اگر اپنی خوشی سے کسی کو ثواب پہنچانے کے لیے قربانی کرے تو اس کے گوشت میں سے خود کھانا،کھلانا، بانٹنا سب درست ہے جس طرح اپنی قربانی کا حکم ہے۔” ( بہشتی زیور :صفحہ 41) ( مولانا اشرف علی تھانویؒ )