زخم کی ڈریسنگ تبدیل کرانے سے وضو کا حکم

سوال: ہفتہ قبل مواد والا دانہ ہوگیا تھا۔ آج تیسری بار پٹی تبدیل کرائی تھی لیکن پٹی خشک تھی۔ تو پٹی تبدیل کرانے سے وضو ٹوٹ گیا؟
الجواب باسم ملھم الصواب
پٹی جو کہ جبیرہ کہلاتی ہے، اگر اس کے نیچے کا زخم ٹھیک ہوجائے تو وہ پٹی نکالنے سے سابقہ وضو تو نہیں ٹوٹتا مگر اس جگہ کو دھونا ہوتا ہے اور اگر پٹی کے نیچے والا زخم ٹھیک نہ ہوا ہو تو پٹی تبدیل کرانے سے وضو نہیں ٹوٹتا۔

حوالہ جات:

1۔ “(وينقضه) خروج منه كل خارج (نجس) بالفتح ويكسر (منه) أي من المتوضئ الحي معتادا أو لا، من السبيلين أو لا (إلى ما يطهر) بالبناء للمفعول: أي يلحقه حكم التطهير.ثم المراد بالخروج من السبيلين مجرد الظهور وفي غيرهما عين السيلان ولو بالقوة، لما قالوا: لو مسح الدم كلما خرج ولو تركه لسال نقض وإلا لا، كما لو سال في باطن عين أو جرح أو ذكر ولم يخرج.”
(ردالمحتار علی الدر المختار: 284/1-286)

2۔ ما یخرج من غیر سبیلین ویسیل إلی ما یظھر من الدم والقیح والصدید والماء لعلة وحد السیلان أن یعلو فینحدر عن رأس الجرح کذا فی محیط السرخسی، وھو الأصح کذا فی النھر الفائق، الدم اذا علا علی رأس الجرح لا ینقض الوضوء وإن أخذ أکثر من رأس الجرح کذا فی الظھیریة، والفتوی علی أنہ لا ینقض وضوءہ فی جنس ھذہ المسائل کذا فی المحیط.
(الفتاوی الھندیة: 12/1-13)

3۔وإن سقطت الجبیرة عن غیر برء لا یبطل المسح لأن العذر قائم والمسح علیھا کالغسل لما تحتھا مادام العذر باقیا وإن
سقطت عن برء بطل لزوال العذر.
(الھدایة: 60/1)
واللہ اعلم بالصواب
4 صفر 1444ھ
31 اگست 2022ء

اپنا تبصرہ بھیجیں