زکام کی وجہ سے ناک کی رطوبت کا نجس نہ ہونے کا حکم

فتویٰ نمبر:2091

سوال:السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !

زکام کی وجہ سے اگر ناک سے پیلے رنگ کی رطوبت آجائے تو کیا وہ ناپاک ہوتی ہے اور اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

وعلیکم السلام ورحمہ اللہ وبرکاتہ!

نزلہ،زکام کی وجہ سے جو پانی یا رطوبت خارج ہوتی ہے وہ نجس اور ناپاک نہیں ہے کیونکہ یہ کسی زخم سے خارج نہیں ہوتا اور نہ ہی کسی زخم سے گزر کر آتا ہے اور اسی وجہ سے اسے وضو بھی نہیں ٹوٹتا۔

”ولو نزل من الراس فطاہر اتفاقا، وفی التجنیس:انہ طاہر کیفما کان

وعلیہ الفتوی“ (البحرالرائق:٣٧/١)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:٢٥ربیع الثانی ١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ:28 دسمبر 2018ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں