آب زمزم میں پانی ملانےکا حکم

سوال:حج یا عمرہ سے واپسی پر صرف پانچ لیٹرآب زم زم لاسکتے ہیں توکیاہم پانی ملا کر اس کو تعلق والوں میں باٹ سکتے ہیں یا خالص دینا ضروری ہے،ملاکر بانٹنادھوکہ دہی میں تو نہیں آئے گا؟

سائل:محمد عمیر

الجواب حامدا ومصلیا

حج یا عمرہ سے واپسی پر متعلقین میں زم زم باٹنا نہ ضروری ہے نہ ہی سنت ہے ،اس لیے اگر زم زم دینےکی گنجائش نہ ہو تو تکلفات کی ضرورت نہیں لیکن زمزم میں پانی ملاکےکسی کو دینابھی شرعا منع نہیں بشرطیکہ دیتےوقت یہ نہ کہاجائےکہ یہ خالص زمزم ہےکیونکہ اس صورت میں یہ غلط بیانی کہلائےگی جو کہ شرعا گناہ ہے۔

الموسوعة الفقهية الكويتية (11/ 127)

الغش: وهو اسم من الغش، مصدر غشه: إذا لم يمحضه النصح، وزين له غير المصلحة، أو أظهر له خلاف ما أضمره. (2) وهو أعم من التدليس؛ إذ التدليس خاص بكتمان العيب…………..

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

محمد رفیق غفرلہ ولوالدیہ

نور محمد ریسرچ   سینٹر  

دھوراجی کراچی

5جمادی الاولی 1441

1 جنوری 2020

اپنا تبصرہ بھیجیں