آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے شرف و نسب میں

مشکوۃ میں ترمذی سے بروایت حضرت عباس رضی اللّٰہ عنہ مروی ہے کہ ارشاد فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے”کہ میں محمد ہوں عبداللہ کا بیٹا اور عبد المطلب کا پوتا٫ اللّٰہ تعالٰی نے جب مخلوق کو پیدا کیا تو مجھے اچھے گروہ میں بنایا یعنی انسان بنایا- پھر انسانوں میں دو فرقے پیدا کئےعرب اور عجم٫ مجھکو اچھےفرقے یعنی عرب میں بنایا-پھر عرب میں کئ قبیلےبنائے اور مجھکو سب سے اچھے قبیلہ میں پیدا کیا٫ یعنی قریش میں- پھرقریش میں کئ خاندان بنائےاور مجھکو سب سے اچھے خاندان میں پیدا کیا یعنی بنی ہاشم میں- پس میں ذاتی طور پر بھی سب سے اچھا ہوں اور خاندان میں بھی سب سے اچھا ہوں-

“دوسری روایت” 

حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا” میں نکاح سے پیدا ہوا ہوں اور بدکاری سے نہیں پیدا ہوا ہوں-حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر میرے والدین تک سب منزہ رہے-

“تیسری روایت” 

“دلائل ابو نعیم میں امی عائشہ رضی اللّٰہ عنہ سے مروی ہے وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتی ہیں٫ اوراپ صلی اللہ علیہ وسلم جبرائیل علیہ السلام سے حکایت فرماتے ہیں

“ایک دن جبرائیل سے کہنے لگے شاہ امم” 

تم نے دیکھا ہے جہاں بتلاؤں تو کیسے ہیں ہم

عرض کی جبرئیل نے اے سرور دین اےمحترم 

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کوئ مماثل ہی نہی رب کی قسم

“وہ کہتے ہیں کہ میں تمام مشرق و مغرب میں پھراسو میں نے کوئ شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل نہیں دیکھا اور نہ کوئ خاندان بنی ہاشم سے افضل دیکھا-

” یا رب صل و سلم دائما ابدا”

” علی حبیبک خیر الخلق کلھم”

(جاری ہے)

مرسلہ: خولہ بنت سلیمان

اپنا تبصرہ بھیجیں