“آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے بعض برکات“جب آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بطن مادر میں مستقر ہوئے”

”پہلی روایت“

”آپ صلی اللہ علیہ وسلم” سے روایت ہے کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ حضرت آمنہ سے روایت ہے کہ جب ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم“اپنی والدہ کے حمل میں آ ئے تو انکو خواب میں بشارت دی گئی “کہ تم اس امت کے سردار کے ساتھ حاملہ ہوئ ہو جب وہ پیدا ہوں تو یوں کہنا“ اعیذہ بالواحد من شر کل حاسد“ اور انکا نام ”محمد“صلی اللہ علیہ وسلم” رکھنا” ( کذا فی سیرتِ ابنِ ہشام)

” دوسری روایت“

” حمل میں رہنے کے وقت آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ نے ایک نور دیکھا جس سے شہر بصرہ کے شام کے محلات انکو نظر آ یت(سیرت ابن ہشام)

“تیسری روایت”

” آپ صلی اللہ علیہ وسلم” کی والدہ روایت کرتی ہیں” کہ میں نے (کسی عورت کا) کوئ حمل نہیں دیکھا جو ” آپ صلی اللہ علیہ وسلم” سے زیادہ سبک اور سہل ہو( سیرت ابن ہشام)

اپنا تبصرہ بھیجیں