الکحل ملی ادویات کا حکم

فتویٰ نمبر:4015

سوال:الکحل ہومیو پیتھک ادویات میں استعمال ہوتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟

والسلام

الجواب حامداًو مصلياً

 الکحل دو طرح سے بنتا ہے۔ ایک الکحل انگور،کشمش اور کھجور سے بنتا ہے ۔یہ ناپاک اور نجاست ہے۔ کلی طور پر حرام ہے۔دوسرا الکحل ، ان تین چیزوں کے علاوہ دوسری چیزوں مثلاً سبزیوں ،گنا اور دوسرے اناج سے بنتا ہے ان کے اندرحرمت بنسبت پہلے کے کم ہوتی ہے ۔

آج کل عموماً ہومیو پیتھک/ایلوپیتھک ادویات میں ایسا الکحل شامل ہوتا ہے جو انگور،کشمش اور کھجور وغیرہ سے بنا ہوا نہیں ہوتا اس لیے ادویات میں ان کا استعمال امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ اور امام ابو یوسف رحمہما اللہ  کے نزدیک جائز ہے جب تک کہ سکر(نشہ) کی حد کو نہ پہنچ جائے۔لہذا ضرورت مند کو اس کے استعمال کی گنجائش ہوگی ۔(١ـ٢)

البتہ اگر یقین ہو جائے کہ کسی دوا میں حرام الکحل(پہلی قسم کا) شامل ہے تو پھر بغیر شدید ضرورت کے استعمال کی گنجائش نہیں ہوگی۔

(۱)ولایطلق لفظ الخمر إلا علی الأول من الأربعۃ وأما ما سواہا فیتخذ النبیذ من کل شیئ من الحبوب والثمار والألبان وتسمی ہذہ الأقسام بالأنبذۃ و حکمہا ما ذکروا أن القلیل أی القدر غیر المسکر حلال إذا کان بقصد التقوي علی العبادۃ، وحرام بقصد التلہي والکثیر أی القدر المسکر منہا حرام وہذا مذہب الشیخین للأحناف۔ (العرف الشذی علی ہامش الترمذی، أبواب الأشربۃ، باب ما جاء فی شارب الخمر :۷-۸/۲)

(۲) وإن معظم الکحول التي تستعمل الیوم في الأدویۃ والعطور وغیرہا لا تتخذ من العنب أو التمر، إنما تتخذ من الحبوب أو القشور أو البترول وغیرہ، کما ذکرنا في باب بیع الخمر من کتاب البیوع، وحینئذٍ ہناک فسحۃ في الأخذ بقول أبي حنیفۃ رحمہ اللّٰہ تعالیٰ عند عموم البلویٰ، واللّٰہ سبحانہ أعلم۔ (تکملۃ فتح الملہم، کتاب الأشربۃ ، حکم الکحول المسکرۃ ، ۶۰۸ /۳ ،مکتبۃ دار العلوم کراچی)

٣)ہومیوپیتھک یا ایلو پیتھک کی وہ دوا جس میں الکحل ملا ہوا ہو، مریض کے لیے استعمال کرنا حضرت امام ابو حنیفہؒ اور امام ابو یوسفؒ کے نزدیک جائز ہے۔

( فتاوی قاسمیہ:314/23)

فقط

و اللہ سبحانہ اعلم🔸

قمری تاریخ:20جمادی الاولیٰ1440ھ

عیسوی تاریخ:26جنوری 2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں