عصر کے وقت میں عصر قضاء کی نیت سے پڑھنا

سوال: عصر کا وقت پتا نہ ہو اور اس دن کی عصر قضا کی نیت سے پڑھ لیں تو ادا ہوجائے گی یا دوبارہ ادا کرنی ہوگی؟

الجواب باسم ملھم الصواب

صورتِ مسئولہ میں نماز ادا ہو جائے گی،لوٹانے کی ضرورت نہیں ۔
حوالہ جات

”لو نوى الأداء على ظن بقاء الوقت فتبين خروجه أجزأه،وكذا عكسه ،ثم مثل له ناقلاً عن”كشف الأسرار“بقوله:كنية من نوى أداء ظهر اليوم بعد خروج الوقت على ظن أن الوقت باقٍ،۔۔۔۔۔وعكسه كنية من نوى قضاء الظهر على ظن أن الوقت قد خرج ولم يخرج بعد۔
(رد المحتار:125/2)

واللّٰہ اعلم بالصواب

9 رجب المرجب 1444ھ
یکم فروری 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں