عورت  کاگاڑی چلانا

فی نفسہٖ گاڑی چلانا عورت کےلیے مباح ہے  لیکن چونکہ  اس ضمن میں عورت  کاگھرسے باہرنکلنا بھی لاز م ہے اس لیے عورت  کےلیے گاڑی چلانے کی اجازت  درج ذیل شرائط  پرموقوف ہے:

(الف) گھرسے باہر نکلتے وقت  عورت ان باتوں کاخیال رکھے کہ :

1۔سارا جسم برقع یابڑی چادر  کےذریعہ چھپا ہواہو۔

2۔لبا س چست نہ ہو۔

3۔نامحرموں سے ہنسی مذاق  اورحیاء کےخلاف  گفتگو نہ کی جائے ۔

4۔اس بات کا پورا اہتمام کیاجائے  کہ کسی نامحرم کے ساتھ خلوت  نہ ہو۔

5۔ بناؤسنگھار اور تیز خوشبولگاکر  جانے سے بچے ۔

6۔ایسازیورپہن کر نہ جائے جوآواز پیدا کرے ۔

7۔شوہر یاولی کی اجازت ہو۔

8۔اپنی آنکھوں اوراپنے  دل  کی حفاظت کرے۔

(ماخذہ ‘احکام القرآن:319/3) .

(ب) جن ضرورتوں کوپورا کرنےکےلیے  عورت کوگھر سے نکلنے کی شرعاً اجازت  ہے ، گاڑی چلانے کے لیے نکلنا بھی انہی ضرورتوں کوپورا کرنے کےلیے  ہو،مثلاً کوئی دینی  ضرورت  ہویاکوئی دنیوی  حاجت  ہوجیسے قریبی محرم  رشتہ دار سےملنا یا اس کی  عیادت  مقصود ہو، یامجبوری  اور ضرورت  کے وقت کمانے کےلیے نکالنا ہویاعلاج  کی غرض سےڈاکٹر کے پا س جانا  ہویابازار  جانے کی حاجت ہو، البتہ بلاوجہ  گھرسے باہر نکلنے اور اس کی عادت  ڈالنے سے بچے،بالخصوص موجودہ پرفتن دور میں اور بھی زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ مذکورہ بالا شرائط  کی رعایت کرتے ہوئے اگر عوتے بوقت  ضرورت  گاڑی چلائے توجائز ہے ۔ (ماخذہ التبویب)

پی ڈی ایف فائل میں فتویٰ حاصل کرنےکےلیےلنک پرکلک کریں:

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/permalink/1027676030934975/

اپنا تبصرہ بھیجیں