ایام حیض میں پہنے ہوئے کپڑے کا حکم

ہمارے گاؤں میں کچھ خواتین کا خیال ہے کہ حیض کے بعد تمام کپڑے گندے ہوجاتے ہیں اور انہیں دھونا چاہئے تو کیا ان کی یہ بات درست ہے؟

کچھ خواتین یہ بھی کہتی ہیں کہ وہ کپڑے دوبارہ نہیں پہنے جاسکتے ۔براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔ 

اَلْجَواب حَامِدَاوَّمُصَلِّیا 

حالت حیض میں پہنے ہوئے کپڑے اگر پاک ہوں تو عورت غسل حیض کے بعد دھوئے بغیر انھیں دوبارہ پہن سکتی ہے،بلاشبہ جائز ودرست ہے_

اور اگر کپڑے کا کچھ حصہ ناپاک ہوا ہے تو اس حصے کو پاک کرکے پہن سکتے ہیں_

ابوداؤد:١٥٠/١

عَنْ أَسْمَآءَ بِنْتِ اَبِي بَکْرٍ إنَّهَا قَالَتْ : سَأَلَتْ رَّسُوْلَ اﷲِ صلی الله عليه وآله وسلم فَقَالَتْ : يَا رَسُوْلَ اﷲِ، اَرَاَيْتَ إِحْدَانَا إِذَا أَصَابَ ثَوْبَهَا الدَّمُ مِنَ الْحَيْضَةِ کَيْفَ تَصْنَعُ؟ قَالَ : إِذَا أَصَابَ إِحْدَاکُنَّ الدَّمُ مِنَ الْحَيْضِ فَلْتَقْرِصْه ثُمَّ لِتَنْضَحْهُ بِالْمَاءِ ثُمَّ لِتُصَلِّ.

سنن دارمی:١-رقم الحدیث:١٠٠٠

حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هَانِئٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ عَنْ مُغِيرَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ الْحَائِضُ لَا تَغْسِلُ ثَوْبَهَا إِذَا لَمْ يَكُنْ فِيهِ دَمٌ

فقط والله اعلم بالصواب

عائشه وقار ابراهيم

دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز 

٢٥جمادی الثانی١٤۳۸

٢٥ مارچ ٢٠١٧

اپنا تبصرہ بھیجیں