بچوں کی عیدی جمع کر کے رکھنا

سوال: تین چار سال سے میرے پاس بچوں کی عیدی رکھی ہے جو کہ ڈالر کی صورت میں ہے۔ تین بچوں کے 100-120 ڈالر ہیں۔ دو بچے بالغ ہیں، ایک نابالغ ہے تو کیا بچوں کی عیدی کے ڈالر کو جمع کیا جاسکتا ہے یا یہ ذخیرہ اندوزی میں آئے گا؟

الجواب باسم ملھم الصواب

واضح رہے کہ ذخیرہ اندوزی (احتکار) وہ ممنوع ہے جس کے جمع کرنے سے معاشرے کے افراد کو نقصان پہنچتا ہو۔
صورت مسئولہ میں چونکہ آپ کے پاس دولت کی مقدار انتہائی کم ہے اور نہ ہی آپ نے ذخیرہ اندوزی کی نیت سے جمع کیا ہے اور نہ ہی وہ اتنی مقدار میں ہے جس سے معاشرے کے افراد کو نقصان پہنچے، اس لیے شرعاً یہ ممنوعہ ذخیرہ اندوزی میں نہیں آئے گا۔
________

دلائل
1۔أن النبي – صلى الله عليه وآله وسلم – ادخر قوت عياله سنة كذا في خزانة المفتين.

(الفتاوی الھندیة:349/5)

2۔ وکرہ احتکار قوت البشر۔۔۔۔ والبھائم۔۔۔۔ فی بلد یضر باھله لحدیث ”الجالب مرزوق والمحتکر ملعون“ فان لم یضر لم یکرہ الخ

(الدر المختار مع الشامی: کتاب الحظر والاباحة_فصل فی البیع،486/9- 487)

3۔الاحتکار ھو افتعال من حکر ای حبس، والمراد حبس الاقوات متربصاً للغلاء۔

(حاشیة نووی علی المسلم: کتاب المساقاة،والمزارعة،باب تحریم الاحتکار فی الاقوات،31/2)

4۔وقال ابو یوسف: کل ما اضر بالعامة حبسه فھو احتکار۔

(ھدایة اشرفی دیوبند:470/4)

5۔وان اشتری فی ذالک المصر وحبسه ولایضر باھل المصر لاباس به،کذا فی التاتارخانیة ناقلاً عن التجنیس۔

(عالمگیری:کتاب البیوع،فصل فی الاحتکار،زکریا قدیم،213/3)

6۔ثم ذھب اکثر الفقھاء الی ان حرم الاحتکار مختصة بالاقوات، فلایحرم الاحتکار فی غیرھا وھو قول ابی حنیفة والشافعی ومالک واحمد رحمھم اللہ تعالی.

(تکملہ فتح الملھم:656/1)

فقط واللہ اعلم

9دسمبر 2022ء
14جمادی الاولی 1444ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں