بکری کی اوجھڑی کھانے کا حکم

سوال:کیا بکری کی اوجھڑی کھانا جائز ہے؟

الجواب باسم ملھم الصواب

فقہاء نے جانور کی سات چیزوں کو حرام قرار دیا ہے، ان سات چیزوں میں اوجھڑی شامل نہیں ہیں، لہذا حلال جانور کی اوجھڑی کھانا جائز ہے؛ البتہ اسے خوب پاک وصاف کرکے کھانا چاہیے۔

کما فی بدائع الصنائع:

“وأما بيان ما يحرم أكله من أجزاء الحيوان المأكول فالذي يحرم أكله منه سبعة: الدم المسفوح، والذكر، والأنثيان، والقبل، والغدة، والمثانة، والمرارة لقوله عز شأنه {ويحل لهم الطيبات ويحرم عليهم الخبائث} [الأعراف: ١٥٧] وهذه الأشياء السبعة مما تستخبثه الطباع السليمة فكانت محرمة”.

(ج: 5، ص: 61، ط: دار الکتب العلمیہ)

فقط-واللہ تعالی اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں