بڑھاہواپیٹ کسیے کم کریں

دن کی ابتداء لیموں کے رس سے

اپنے دن کی شروعات لیموں کے رس سے کیجیے ، لیموں کا رس ایک گلاس نیم گرم پانی میں شامل کرکے چٹکی بھر نمک  ڈالیے اور پی جائیے، اسکا روزانہ استعمال  ناصرف آپ کے جسمانی  افعال کوبہتر  رکھتا ہے بلکہ بڑھے  پیٹ کو رفتہ رفتہ کم  بھی کرتاہے ۔

نہار منہ لہسن کا استعمال

ہرصبح دیسی لہسن کے ایک یا دوجوے کھانا بہت مفید ہوتاہے ۔ اگر لہسن کا جواچھیل کر اسے چمچے سے پیس کر کھایا جائےا ور ساتھ ہی اس پر لیموں کا پانی پی لیاجائے توایک جانب  توخون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور دوسری جانب پیٹ کی چربی  کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔

ورزش

اگر آپ ورزش نہیں کرتے اور محض  ٖذائی احتیاط  سے وزن  گھٹانے کی فکر میں ہیں تواس کے نتیجے میں آپ بے شک جسم تو گھٹالیں  لیں گے لیکن  لٹکا لٹکا گوشت ، بے جان جسم ،چہرے پر وقت سے پہلے جھریاں  ، آپ کا مقدر بن جائیں گی جبکہ پندرہ منٹ یا آدھاگھنٹہ  روزانہ ہلکی  پھلکی چہل قدمی آپ کے ڈھیلے ہوتے ہوئے  عضلات کوبرقرار رکھےگی ۔

گوشت کھاتے رہیں

پیٹ کم  کرنےکےلیے مکمل سبزی خور بننادرست نہیں کیونکہ گوشت میں موجود کچھ اہم اجزاء کا متبادل بھی صرف گوشت ہی ہے ۔اس لیے مرغی اور مچھلی کااستعمال زیادہ مناسب رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں