بجلی چوری کا حکم

سوال:یہاں لوگ بجلی چراتے ہیں، کنڈے لگواتے ہیں یا میٹر بند کروا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ جائز ہے کیوں کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کرتی ہے اور وولٹیج بھی کم ہوتا ہے، اور جو یونٹ میٹر میں ہوتا ہے اس سے زیادہ بل میں آتی ہے۔ کیا ایسا کر کے گورنٹمنٹ سے بجلی کی چوری جائز ہے؟

ماجد، کراچی-

الجواب حامدۃ و مصلیۃ

کسی طرح سے بھی گورنمنٹ کی بجلی کی چوری جائز نہیں ہے۔ اور سرکاری ملازمین جو بل وغیرہ وصول کرنے میں غلطی کرتے ہیں وہ خود اس کے ذمہ دار ہیں۔ ان کے اعلیٰ افسران کو ان کی زیادتیوں پر مطلع کرنا چاہیے۔

كِتَابُ السَّرِقَةِ (هِيَ) لُغَةً أَخْذُ الشَّيْءِ مِنْ الْغَيْرِ خُفْيَةً،

قَالَ الْقُهُسْتَانِيُّ: وَهِيَ نَوْعَانِ؛ لِأَنَّهُ إمَّا أَنْ يَكُونَ ضَرَرُهَا بِذِي الْمَالِ أَوْ بِهِ وَبِعَامَّةِ الْمُسْلِمِينَ، فَالْأَوَّلُ يُسَمَّى بِالسَّرِقَةِ الصُّغْرَى وَالثَّانِي بِالْكُبْرَى، بَيَّنَ حُكْمَهَا فِي الْآخِرِ؛ لِأَنَّهَا أَقَلُّ وُقُوعًا وَقَدْ اشْتَرَكَا فِي التَّعْرِيفِ وَأَكْثَرِ الشُّرُوطِ اهـ أَيْ؛ لِأَنَّ الْمُعْتَبَرَ فِي كُلٍّ مِنْهُمَا أَخْذُ الْمَالِ خُفْيَةً، لَكِنَّ الْخُفْيَةَ فِي الصُّغْرَى هِيَ الْخُفْيَةُ عَنْ عَيْنِ الْمَالِكِ أَوْ مَنْ يَقُومُ مَقَامَهُ كَالْمُودَعِ وَالْمُسْتَعِيرِ. وَفِي الْكُبْرَى عَنْ عَيْنِ الْإِمَامِ الْمُلْتَزِمِ حِفْظَ طُرُقِ الْمُسْلِمِينَ وَبِلَادِهِمْ كَمَا فِي الْفَتْحِ

الدر مع الرد(4-82)

واللہ اعلم بالصواب

اہلیہ محمود الحسن

صفہ آن لائن کورسز 

4-1-2018

15-4-1439

اپنا تبصرہ بھیجیں