بدھ کے دن حجامہ کرنا

سوال:کیا حجامہ بدھ کے دن لگانا منع ہے ؟

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

الْجَواب حامِداوّمُصلّیاً

جن دنوں میں سینگی لگوانے کی ممانعت وارد ہوئی ہے وہ سب ضعیف روایات ہیں کسی بھی دن سینگی لگوائی جاسکتی ہے البتہ قمری مہینے کے تین دنوں میں سینگی لگوانا بہتر و افضل ہے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:نہار منہ سینگی لگوانا زیادہ مفید ہے اس سے عقل میں اضافہ اورحافظہ تیز ہوتا ہے اور اچھی یاداشت والے کی یاداشت بھی زیادہ ہوجاتی ہے.جس نے سینگی لگوانی ہو وہ اللہ کا نام لے کر جمعرات کو لگوائے ۔جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو سینگی لگوانے سے اجتناب کرو ۔سوموار اور منگل کو سینگی لگوالیا کرو ۔بدھ والے دن بھی سینگی لگوانے سے بچو،کیونکہ ایوب علیہ السلام کو اسی دن آزمائش آئی تھی ۔جذام اور برص صرف بدھ کے دن یا بدھ کی رات میں ظاہر ہوتا ہے ۔(سنن ابن ماجہ :۳۴۸۸،عبد اللہ بن عصمۃ اور سعید بن میمون دونوں مجہول ہیں )

وَاللہ اَعْلَمُ

اپنا تبصرہ بھیجیں