کولیسٹرول کیاہے ؟

کولیسٹرول کم کرنےکےطریقے

جیساکہ ہم جانتےہیں کہ پرہیزعلاج سے بہترہے توہمیں کس قسم کی تبدیلیاں اپنی زندگی میں لانی چاہے ۔ہم اپنےطرززندگی میں تھوڑی سئ تبدیلیاں لاکر کولیسٹرول کوکافی حدتک کم کرسکتےہیں ۔چندتجاویزذیل میں درج کی جارہی ہیں ،جن کی مددسےآپ اپناکولیسٹرول درست اوردل کی صحت بہترکرسکتےہیں ۔

صحت مندفیٹس بمقابلہ برے فیٹس

تمام فیٹس برےنہیں ہوتےبلکہ ہمارےجسم کوفیٹس کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنانظام چلاسکے ،خاص طورپرہارمونل نظام کواچھے فیٹس کوunsaturatedفیٹس کہتےہیں ۔یہ دل کےلیےمفید ہوتےہیں اورکولیسٹرول کی سطح کوبہترکرتےہیں ۔صحت مندخوراک کےلیے آپ کوایساکھانالیناچاہیے جس میں  saturatedفیٹس کی نسبت unsaturatedفیٹس زیادہ ہوں مثلا ہرقسم کےمیوہ جات،ایواکاڈو،سبزیاں ،سرسوں ،زیتون ،سورج مکھی ،مکئی کاتیل اورمچھلی کاتیل جیساکہ سامن اوربراؤٹ ۔اصول ہے کہ ہمیں اپنی روزمرہ کیلوریزکا7 فیصدسے کم حصہ saturatedفیٹس سےلیناچاہیے جبکہ باقی حصہ unsaturatedسے تاکہ ہم خودصحت مندرہیں اور lipidکی سطح بھی ٹھیک رہے ۔

ورزش کریں

بہت سے لوگ ورزش سےبھاگتےہیں ،مگرسچ تویہی ہےکہ اپنی صحت  کوبرقراررکھنے،خاص طورپرکولیسٹرول کی سطح کونارمل رکھنےکےلیےورزش بہت ضروری ہے۔تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ لوگ جوزیادہ ورزش کرتےہیں،ان کاگڈکولیسٹرول زیادہ ہوتاہے،بہ نسبت ان لوگوں کےجوورزش نہیں کرتے ۔

کس قسم کی ورزش کرنی چاہیے ؟

قلبی بیماریوںسے بچنےکےلیے سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ aerobics( جس کوکارڈیوبھی کہاجاتاہے) اورresistanceٹریننگ کوساتھ ساتھ کیاجائے ۔ماہرین کی رائے ہے کہ ہفتےمیں کم از کم 3وسے چارمرتبہ درمیانی سے انتہائی شدت کی ایروبیکس کرنے چاہیے ۔اس سے کولیسٹرول کی سطح بہترہوتی ہے اورخون کادباؤ،اسٹروک اوردل کےدورے کاخطرہ بھی کم ہوجاتاہے ۔

ںوٹ: دل کےمریض ڈاکٹرکی ہدایات کےمطابق ورزش کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں