دستاویزات کے لیے عورت کی تصویر دینے کا حکم

سوال: کیا شرعی پردہ کرنے والی خواتین کسی قانونی کام یا دستاویزات کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ دے سکتی ہیں ؟؟
اس میں تصویر نا محرم کے پاس جانے کا کیا حکم ہوگا ؟

الجواب باسم ملھم الصواب
واضح رہے کہ غیر ضروری طور پر تصویر بنانا اور کسی نامحرم کا اس کو دیکھنا حرام ہے۔ البتہ اگر کسی قانونی کام یا دستاویزات وغیرہ کے لیے کوئی عورت اپنا شناختی کارڈ دے جس پر اس کی تصویر بنی ہوتی ہے تو قانونی کارروائی پوری کرنے کے لیے شناختی کارڈ نامحرم کو دینے کی گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات:
1۔الضرورات تبيح المحظورات،
(ص73 – كتاب الأشباه والنظائر ابن نجيم – الأولى الضرورات تبيح المحظورات )
——–
2۔ التصوير للمصلحة كالتعليم وغيره:
٣٩ – لم نجد أحدا من الفقهاء تعرض لشيء من هذا، عدا ما ذكروه في لعب الأطفال: أن العلة في استثنائها من التحريم العام هو تدريب البنات على تربية الأطفال كما قال جمهور الفقهاء، أو التدريب واستئناس الأطفال وزيادة فرحهم لمصلحة تحسين النمو كما قال الحليمي، وأن صناعة الصور أبيحت لهذه المصلحة، مع قيام سبب التحريم، وهي كونها تماثيل لذوات الأرواح. والتصوير بقصد التعليم والتدريب نحوهما لا يخرج عن ذلك.
(ص113 – كتاب الموسوعة الفقهية الكويتية – ثامنا التصوير للمصلحة كالتعليم وغيره)
——–
3.جاندار کی تصویر بنانا خواہ فوٹو کے ذریعے سے ہو، یا قلم کے ذریعہ سے یا کپڑے کی بناوٹ میں، سب ناجائز ہے۔ تصویر بنانے والوں کو بہت سخت عذاب ہو گا ۔ آدمی اگر قانون کی وجہ سے مجبور ہو تو وہ معذور ہے۔
(فتاوی محمودیہ24 / 408)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
4۔اگر یہ ایسا ضروری امر ہے کہ بدون اس فوٹو کے پروانہ راہداری نہیں مل سکتا تو بحکم ‘الضرورات تبیح المحضورات’ بحالت مجبوری فوٹو ساتھ بھیجنا جائز ہے۔
(فتاوی دارالعلوم دیوبند 16/ 296)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
5۔جہاں تک کسی ضرورت کے لیے تصویر کھچوانے کا تعلق ہے جیسے پاسپورٹ کے لئے یا ویزے کے حصول کے لئے یا شناختی کارڈ کے لیے تصویر کھچوانا یا ایسے مواقع پر تصویر کھچوانا جہاں انسان کے چہرے کی شناخت ضروری ہو، ان ضروریات کے لئے تصویر کی اجازت دینا مناسب معلوم ہوتا ہے،۔۔۔۔۔اور فقہا نے عورت کو اس بات کی اجازت دی ہے کہ وہ گواہی کے وقت اپنا چہرہ کھول دے۔
(فقہی مقالالت از مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہ 4/ 132)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

واللہ اعلم بالصواب
5 رجب 1444ھ
28جنوری 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں