دین اور مذہب میں فرق

سوال : دین اور مذہب میں کیا فرق ہے ؟ اسلام دین ہے یا مذہب ؟

الجواب حامداومصلیا 

دین اور مذہب میں فرق

دین اور مذہب میں فرق یہ ہے کہ مذہب صرف چند عقائد  ، چند  عبادات اور  چند اخلاقیات  کا مجموعہ ہوتا ہے  جب کہ دین پورا  نظام زندگی  ہوتا ہے  اور زندگی کے تمام شعبوں  پر حاوی ہوتا ہے ۔جیسا کہ میں نے ویسائیت ،یہودیت اور ہندو مت وغیرہ کو مذہب اس لیے کہا کہ ان کے یہاں فقط یہی تین چیزیں ہیں  اور بازار ، معیشت، مارکیٹ ، تجارت ، حکومت ، سیاست  اور عدالت  وغیرہ تمام چیزیں  ان کے دائرہ  کار سے خارج ہیں ۔ بخلاف  اسلام کے  کہ اسلام  دین ہے اور  دین  زندگی کے تمام شعبوں  سے متعلق ہدایات  دیتا ہے  اور ان کی رہنمائی  کرتا ہے  ان کی  ہدایات  کی پابندی  کرنے والے خواہ  گھر میں ہوں یا دکان میں ،اگر ہوسکتے ہیں تو وہ مسلمان ہیں  ۔

اصلاحی تقریریں – مفتی رفیع عثمانی صاحب مدظلہ العالی – (3/48)

إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ [آل عمران : 19

اپنا تبصرہ بھیجیں