درود تاج پڑھنے کا حکم

سوال:درود تاج پڑھنا جائز ہے؟ اور یہ کیوں پڑھنا چاہیے؟

جواب:درود تاج میں بعض الفاظ شرکیہ ہیں، اس لیے اس کے پڑھنے سے اجتناب کرناچاہیے، جو درود شریف احادیث میں وارد ہیں ان کو پڑھنا افضل ہے۔

مفتی محمود حسن گنگوہی رحمہ اللہ درود تاج سے متعلق لکھتے ہیں:

”ابتداءً معلوم نہیں کس نے اس درود کو ایجاد کیا ہے، جو فضائل عوام جہال بیان کرتے ہیں وہ محض غلط اور لغو ہیں، احادیث میں جو درود وارد ہیں وہ یقیناً درود تاج سے افضل ہیں، نیز اس میں بعض الفاظ شرکیہ ہیں اس لیے اس کو ترک کرنا چاہیے”۔

(فتاوی محمودیہ3/122)

فقط، واللہ تعالی أعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں