فضائل رجب کے بارے میں ایک من گھڑت حدیث

فتویٰ نمبر:4062

سوال: السلام علیکم!

حضرت سیدنا عبد اللہ بن زبیت ؓ فرماتے ہیں: جو ماہ رجب میں کسی مسلمان کی پریشانی دور کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو جنت میں ایک ایسا محل عطا فرمائےگا جو حد نظر تک وسیع ہوگا۔ تم رجب کا اکرام کرو اللہ تعالیٰ تمہارا ہزار کرامتوں کے ساتھ اکرام فرمائےگا۔ (غنیۃالطالبین، ص ۲۳۴)

یہ حدیث صحیح ہے؟

و السلام 

الجواب حامدا و مصليا

و علیکم السلام!

مذکورہ حدیث کی کوئی اصل نہیں۔ بالکہ یہ من گھڑت ہے۔

• [عن عبدالله بن الزبير:] من فَرَّجَ عن مؤمنٍ كُرْبَةً في رجبٍ أعطاهُ اللهُ تعالى في الفردوسِ قصرًا مَدَّ بصرِهِ، أَكْرِمُوا رجبًا يُكْرِمُكُمُ اللهُ بألفِ كرامةٍ

متن لا أصل له ، بل اختلقه أبو البركات هبة الله بن المبارك السقطي ووضع له إسنادا رجاله ثقات۔ (تبیین العجب لابن حجر العسقلاني: ٢٧)

فقط ۔ واللہ اعلم 

قمری تاریخ: ۱ رجب ١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ: ۸ مارچ ۲۰۱۹

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6

اپنا تبصرہ بھیجیں