فوتگی پرتیسرے دن کھاناکھلانے کا حکم

سوال: کسی کی فوتگی پر تیسرے دن اگر کوئی آنے والے مہمانوں کے اکرام کیلئے بغیر ثواب بغیر دین بغیر لازم اور ضروری سمجھتے ہوئے صرف رسم و رواج سمجھ کر کھانے وغیرہ کا انتظام کرے عمومی طور پر تو کیا شرعا اس کی گنجائش ہے ؟

الجواب حامدةومصلیة:

کسی مر حوم کی وفات کے بعد تیسرے دن بھی بہ طور رسم مہمان بن کر آنا اور مہمانوں کے اکرام میں کھانا وغیرہ پکانا یا پکوانا اوراس کا انتظام کرنا خلافِ سنت اور مکروہ ہے مرحوم کی وفات کی نسبت پر اس طرح سے کھانے کے انتظام کی رسم بہت بری رسم ہے کہ جو واجب الترک ہے، فتاوی شامی فتاوی بزازیہ وغیرہ دیگر فتاوی سے اسی طرح ثابت ہے۔

البتہ جو مہمآن بہت دور سےآئے ہوں فوری واپسی

مشکل ہو یا جنہوں نے رہائش اختیار کی ہو تو ان کے لیے کھانے کا انتظام کرنے کی گنجائش ہوگی ۔

و اللہ تعالیٰ اعلم

اہلیہ مفتی فیصل

صفہ آن لائن کورسز 23ذیقعد 1438ھ

16اگست2017

اپنا تبصرہ بھیجیں