غیر عاقل سے نکاح

فتویٰ نمبر:4055

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

اگر کوئی شخص بالغ ہو مگر عاقل نہ ہو تو اس سے نکاح جائز ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا 

“عاقل نہ ہو” سے مراد اگر یہ ہے کہ خفیف العقل ہو یعنی زیادہ ہوشیار نہ ہو تو ایسے شخص کا نکاح کرنا اور اس سے نکاح کرنا درست ہے۔ نکاح کے لیے عاقدین کا عاقل ہونا جو شرط بیان کیا گیا اس سے مطلق عقل مراد ہے خواہ کم ہو یا زیادہ ۔ اور اگر عاقل نہ ہونے سے مراد پاگل یا مجنون ہے تو اس کا نکاح خود اس کے ایجاب و قبول سے درست نہیں ہوگا کیونکہ اس کا تصرف کسی بھی معاملے میں نافذ نہیں ۔ ہاں اگر اس کا ولی اس کا نکاح کردے تو درست قرار پائے گا۔

(وَأَمَّا شُرُوطُهُ) فَمِنْهَا الْعَقْلُ وَالْبُلُوغُ وَالْحُرِّيَّةُ فِي الْعَاقِدِ

(ص267 – كتاب الفتاوى الهندية – كتاب النكاح وفيه أحد عشر بابا – المكتبة الشاملة الحديثة)

قُلْنَا: الْمُعْتَبَرُ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مُطْلَقُ الْعَقْلِ وَالْبُلُوغِ دُونَ الزِّيَادَةِ وَالنُّقْصَانِ؛ فَإِنَّ النَّاسَ يَتَفَاوَتُونَ فِي الرَّأْيِ وَالْعَقْلِ تَفَاوُتًا فَاحِشًا، وَلَا اعْتِبَارَ بِهِ

(ص92 – كتاب الاختيار لتعليل المختار – فصل عبارة النساء معتبرة في النكاح – المكتبة الشاملة الحديثة)

وذكر خواهر زاده في “مبسوطه ” من جملة الخصال الأربع النكاح، والطلاق، فقال: لا يجوز طلاق الصبي العاقل، ويجوز طلاق السفيه، وكذا يجوز نكاح السفيه

(ص98 – كتاب البناية شرح الهداية – تصرفات المحجور عليه – المكتبة الشاملة الحديثة)

(وَالْوَلَايَةُ تَنْفِيذُ الْقَوْلِ عَلَى الْغَيْرِ) تَثْبُتُ بِأَرْبَعٍ: قَرَابَةٌ، وَمِلْكٌ، وَوَلَاءٌ، وَإِمَامَةٌ (شَاءَ أَوْ أَبَى) وَهِيَ هُنَا نَوْعَانِ: وِلَايَةُ نَدْبٍ عَلَى الْمُكَلَّفَةِ وَلَوْ بِكْرًا وَوِلَايَةُ إجْبَارٍ عَلَى الصَّغِيرَةِ وَلَوْ ثَيِّبًا وَمَعْتُوهَةٍ وَمَرْقُوقَةٍ كَمَا أَفَادَهُ بِقَوْلِهِ (وَهُوَ) أَيْ الْوَلِيُّ (شَرْطُ) صِحَّةِ (نِكَاحِ صَغِيرٍ وَمَجْنُونٍ

(ص55 – كتاب الدر المختار وحاشية ابن عابدين رد المحتار – باب الولي – المكتبة الشاملة الحديثة)

والمعتوه والمعتوهة والمجنون والمجنونة كالصغير والصغيرة فللولي إنكاحها

(ص208 – كتاب النهر الفائق شرح كنز الدقائق – باب الأولياء والأكفاء – المكتبة الشاملة الحديثة)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:4/7/1440

عیسوی تاریخ:11/3/2019

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں