حیض کے ایام عادت کے بعد دھبہ لگنے کا حکم

سوال : مجھے روٹین میں سات دن پیریڈ آتے ہیں ،کل میں نے حسب عادت ساتویں دن پاکی کی تسلی کر کے نہالیا ہے، آج پھر سے مٹیالا سا ڈسچارج نکلا ہے تو کیا مجھے دوبارہ نہانا پڑے گا؟
الجواب باسم ملھم الصواب

واضح رہے کہ اگر عادت کے بعد بھی خون جاری رہے تودس دن کے اندر اندر وہ حیض بننے کی صلاحیت رکھتا ہے چاہے وہ سفید کے علاوہ کسی بھی رنگ کا ہو۔
لہذا صورت مسئلہ میں اگر آپ کو مٹیالے رنگ کا خون آرہا ہے،تو آپ ابھی فی الحال نماز وغیرہ نہ پڑھیں، بلکہ اس کے رکنے کا انتظار کریں۔ دس دن کے اندر اگر وہ رک جائے تو نہا دھو کر نماز ہڑھنا شروع کردیں، اور اگر مزید 15 دن تک کوئی خون نہ آئے تو آئندہ کے لیے آپ کی عادت تبدیل سمجھی جائے گی ۔
البتہ اگر دس دن کے بعد بھی خون جاری رہے تو ایسی صورت میں آپ کی سابقہ عادت برقرار ہے، اور اس کے بعد آنے والا خون استحاضہ ہے، لیذا اس کے رکنے کے بعد نہانا ضروری نہیں ہے بلکہ محض وضو کر کے نماز پڑھ لینا کافی ہےاور ان دنوں میں جو نمازیں چھوڑی ہوں وہ بھی قضا کر لی جائیں۔

===============
حوالہ جات
1 ۔ ”فَإِنْ لَمْ يُجَاوِزْ الْعَشَرَةَ فَالطُّهْرُ وَالدَّمُ كِلَاهُمَا حَيْضٌ سَوَاءٌ كَانَتْ مُبْتَدَأَةً أَوْ مُعْتَادَةً وَإِنْ جَاوَزَ الْعَشَرَةَ فَفِي الْمُبْتَدَأَةِ حَيْضُهَا عَشَرَةُ أَيَّامٍ وَفِي الْمُعْتَادَةِ مَعْرُوفَتُهَا فِي الْحَيْضِ حَيْضٌ وَالطُّهْرُ طُهْرٌ. هَكَذَا فِي السِّرَاجِ الْوَهَّاجِ۔“
(الفتاوی الھندیہ : 37/1)۔
2 ۔ ”(وما تراه) من لون ككدرة وتربية (في مدته) المعتادة (سوى بياض خالص) قيل: هو شيء يشبه الخيط الأبيض. 
(قوله: ككدرة وتربية) اعلم أن ألوان الدماء ستة: هذان والسواد والحمرة والصفرة والخضرة“۔
(الدرالمختاروحاشیہ ابن عابدین: 288/1)۔

واللہ اعلم بالصواب۔
28 رجب 1444
19 فروری 2023۔

اپنا تبصرہ بھیجیں