حالت حیض میں آیت کریمہ پڑھنے کا حکم

سوال: یاحی یا قیوم بحق لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین
70 مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف بعد نماز عشاء 41 دن پڑھتے وقت اپنی تمام پریشانیوں کا تصور کریں۔
کیا یہ حالت حیض میں پڑھ سکتے ہیں؟
الجواب باسم ملھم الصواب
واضح رہے کہ حالت حیض میں قرآن پاک کی وہ آیات جن میں دعا کا یا حمد و ثناء کا معنی پایا جاتا ہو،انہیں دعا اور حمد و ثناء کی نیت سے پڑھنا جائز ہے، تلاوت کی نیت سے پڑھنا جائز نہیں۔ لہذا مذکورہ وظیفہ کو دعا کی نیت سے پڑھنا جائز ہے۔
_________

حوالہ جات
1۔وفی الشامی فلو قرات الفاتحة علی وجه الدعاء او شیئا من الایات اللتی فیھا معنی الدعاء ولم ترد القراءة لاباس به۔
(ردالمحتار:باب الحیض تحت قوله قراءة قرآن بقصدہ،270/1)
فقط واللہ اعلم
24 رجب المرجب1444ھ
16فروری 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں