حالت جنابت میں آیت کا پڑھنا

1078:فتویٰ نمبر

سوال:کیا ناپاکی کے دنوں میں سورہ بقرہ کی آخری دو آیت امن الرسول سے پڑھ سکتے ہیں؟
سائل:ام ربیع
رہائش:گوراقبرستان
     الجواب حامدةومسلمة ومصلية
فقہاء اكرام نے حائضہ کے لئےدعاو آیاتِ قرآنیہ پڑھنےکی جواجازت دی ہے، وہ اس شرط کے ساتھ مشروط ہے کہ ان ا ٓیات میں ذکر ودعا کے معنی پائے جاتے ہوں،  لہٰذا سوال میں ذکر کردہ آیت یعنی: {أمن الرسول بما…..} میں ذکرو دعا کا مفہوم موجود ہےاس لئے بحالتِ ناپاکی ان آیات کا پڑھناجائزہے؛ لہذا ہر ایسی آیات جو بطور ذکرودعا کےپڑھی جاتی ہو اس میں کوئی حرج نہیں ہے. جیسے {فَاِنْ تَولَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰہُ} اس میں ذکر وحمد کے معنی واضح ہیں، اس لئے اس آیت کوبھی ذکر
ودعا کی نیت سے ناپاکی کے ایام میں پڑھنے میں کوئی حرج نہیں. 
“فلو قرأت الفاتحة علي وجه الدعاء او شيئا من الآيات التي فيها معني الدعاء  
ولم تردالقراءة لا بأس به”
                    (ردالمحتار:١/٥٣٥) 
واللہ اعلم بالصواب
بنت گل رحمان عفی عنھا
صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر
23مارچ2018
6رجب 1439ء

اپنا تبصرہ بھیجیں