جس چیز کی نذر مانی اس کی قیمت ادا کرنا

سوال: کسی نے نذر مانی کہ دو مرغی صدقہ دوں گی، اب جسے دینا ہے وہ کہتی ہے کہ میرے پاس دوا کے لیے پیسے نہیں؛ اس لیے ان دو مرغیوں کی جگہ مجھے پیسہ دیں تا کہ میں اپنی دوائیاں لوں ،کیا ایسا کرنا درست ہے؟

الجواب باسم ملھم الصواب

صورتِ مسئولہ میں مرغی کی جگہ مرغی کی قیمت دینا جائز ہے ۔
حوالہ جات
1۔”(نذر أن يتصدق بعشرة دراهم من الخبز فتصدق بغيره جاز إن ساوى العشرة) كتصدقه بثمنه۔“
(الدر المختار:546/5)

2۔”اگر نذر ذبح حیوان کی تھی تو ذبح ہی واجب ہے،تصدق قیمت کافی نہیں اور اگر ذبح کی نیت نہ تھی تو تصدق قیمت بھی کافی ہے“۔
(امداد الاحکام:42/3)

واللّٰہ اعلم بالصواب
15رجب 1444ھ
7فروری2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں