کفو کا کیا مطلب ہے

فتویٰ نمبر:705

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
 سوال :حسن و جمال میں کفو کا کیا حکم ہے؟

کفؤ کا مطلب یہ ہے کہ لڑکا پانچ چیزوں میں لڑکی کے خاندان کے برابر ہو:
1۔نسب میں، نسب میں برابری کا مطلب یہ ہے کہ لڑکے کا خاندان لڑکی کے خاندان کے برابر ہو( اس میں مزید کچھ تفصیلات بھی ہیں جو بوقت ضرورت پوچھی جاسکتی ہیں)
2۔مسلمان ہونے میں
3۔لڑکادینداری و تقوی میں لڑکی کا ہم پلہ ہویعنی جو شخص دین کا پابند نہ ہو بلکہ بددین ہوتو وہ نیک و، پارسا عورت کا کفؤ نہیں ہے۔
4۔مال میں، یعنی لڑکا لڑکی کے نان و نفقہ پر قادر ہو اور دونوں کی مالی حیثیت میں اتنا زیادہ فرق نہ ہو جو لڑکی کیلئے باعث عار ہو۔
5۔پیشہ میں،یعنی لڑکے کا پیشہ معاشرہ میں بہت زیادہ گرا ہوا نہ ہو،مثلا ایک موچی یا حجام اچھے گھرانے کی لڑکی کا یاڈاکٹر و انجینئرلڑکی کا کفو نہیں ہے ۔
نوٹ:اگر والد/ولی لڑکی کا نکاح خود پڑھوائیں تو نکاح کے صحیح ہونے کیلئے کفؤ ضروری نہیں ہے،تاہم بہتر و مناسب ضرورہے۔
 

 

 

اپنا تبصرہ بھیجیں