کیا بیماری کی وجہ سے روزہ توڑنے پر قضا وکفارہ دونوں لازم ہیں؟

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته!

میری بیٹی 12سال کی ہے بالغ ہے روزے میں اس کی طبیعت خراب ہو گئی تھی (قے جیسا ہورہا تھا لیکن قے نہیں ہوئی تھی اور بخار ہورہا تھا) اس وجہ سے روزہ توڑنا پڑا اب وہ صرف روزہ کی قضا کرے یا کفارہ بھی ادا کرنا ہوگا؟

وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته!

الجواب باسم ملهم الصواب

واضح رہے اگر روزے کی حالت میں طبیعت خراب ہوجائے اور سابقہ تجربہ سے یا علامت یا دیندار مسلمان ڈاکٹر کے کہنے پر غالب گمان ہوکہ روزہ نہ توڑنے کی صورت میں سخت تکلیف یا بیماری بڑھ جائے گی تو اس صورت میں روزہ توڑنے کی اجازت ہے صرف قضا لازم ہوگی کفارہ لازم نہیں، البتہ اگر بیماری بڑھ جانے کا اندیشہ صرف وہم کے درجہ میں تو اس کا اعتبار نہیں اور اس صورت میں روزہ توڑنا جائز نہیں۔ اگر توڑ دیا تو قضاء اور کفارہ دونوں لازم ہوں گے۔

============================================================

حوالہ جات

1)وقد ذكر المصنف منها خمسة، وبقي الإكراه وخوف هلاك أو نقصان عقل ولو بعطش أو جوع شديد ولسعة حية (لمسافر) سفراً شرعياً ولو بمعصية (أو حامل أو مرضع) أما كانت أو ظئراً على ظاهر (خافت بغلبة الظن على نفسها أو ولدها) وقيده البهنسي تبعاً لابن الكمال بما إذا تعينت للإرضاع (أو مريض خاف الزيادة) لمرضه وصحيح خاف المرض، وخادمة خافت الضعف بغلبة الظن بأمارة أو تجربة أو بأخبار طبيب حاذق مسلم مستور … (الفطر) يوم العذر إلا السفر كما سيجيء، (وقضوا) لزوماً (ما قدروا بلا فدية و) بلا (ولاء)؛ لأنه على التراخي، ولذا جاز التطوع قبله بخلاف قضاء الصلاة.

(رد المحتار علی الدر المختار: 461/3)

2)المریض اذا خاف علی نفسه التلف او ذھاب عضو یفطر بالاجماع وان خاف زیادة العلة وامتدادہ فکذلک عندنا وعلیہ القضاء اذا افطر کذا فی المحیط ۔ثم معرفه ذلك باجتھاد المریض والاجتھاد غیرمجرد الوھم بل ھو غلبه ظن عن امارہ او تجربه او باخبار طبیب مسلم غیر ظاھر الفسق کذا فی فتح القدیر ؛ والصحیح الذی یخشی ان یمرض بالصوم فھو کالمریض ھکذا فی التیبینں ولو کان له نوبة الحمی فاکل قبل ان تظھر الحمی لا باس به کذا فى فتح القدیر ؛ ومن کان له حمی غب فلما کان الیوم المعتاد افطر علی توھم ان الحمی تعاورہ وتضعفه فاخلفت الحمی تلزمه الکفارة کذا فی الخلاصة۔

(فتاوى هنديه: 228/1)

والله سبحانه وتعالى اعلم!

16/8/1443

17/5/2022

اپنا تبصرہ بھیجیں