کیا کافر قرآن پڑھنے سے مسلمان ہوجائے گا

سوال : کیا کوئی غیر مسلم شخص قرآن پڑھنے سے مسلمان ہوجائے گا؟

جواب : بلاشبہ قرآن شریف ایک مقدس کتاب ہے،لیکن کوئی غیر مسلم شخص صرف قرآن کو پڑھ کر مسلمان نہیں کہلائے گا، بلکہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ سچے دل سے اللہ تعالیٰ کے ایک ہونے اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کی گواہی دے، اور اسلام کے تمام عقائد کی تصدیق کرے اور کفر وشرک کے تمام شعائر سے برأت کا اعلان کرے، بہتر ہے کہ اسلام لانے سے پہلے غسل کرکے اچھی طرح طہارت حاصل کرلے۔

====================================

حوالہ جات :

1 : قال اللہ تعالی :

واِذَا قُرِیَ عَلَیھِمُ القُرآنُ ُلاَیَسجُدُونَ ، بَلِ اللَّذِینَ کَفَرُوا یُکَذِّبُونَ ۰

( سورۃ :انشقاق، آیت : 20، 21 )

ترجمہ : اور جب ان کے پاس قرآن پڑھا جاتا ہے، تو سجدہ نہیں کرتے-بلکہ جنہوں نے کفر کیا وہ جھٹلا رہے ہیں –

2 : عَنِ ابنِ عُمرَ عَنِِ النَّبِیِّ ﷺ قَالَ بُنِیَ الاِسلَامُ عَلیٰ خَمسٍ علیٰ اَن یُّعبَدَ الّٰلہُ وَیُکفَرَ بِمَا دُونَہٗ وَ اِقَامِ الصَّلوۃِ وَ اِیتَاءِ الزَّکٰوۃِ وَحَجِّ البَیتِ وَ صَومِ رَمضَانَ ۰

( مسلم شریف : 1/ 49 ، حدیث نمبر : 20 )

ترجمہ : حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں، کہ آپ نے ارشاد فرمایا : ” اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے- اللہ تعالی کی عبادت کی جایے اور اس کے سوا ( معبودان باطلہ ) کا انکار کیا جایے، نماز قائم کرنا، زکوٰۃ ادا کرنا، بیت اللہ شریف کا حج کرنا اور رمضان کا روزہ رکھنا –

فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

5/12/21

اپنا تبصرہ بھیجیں