لیٹ کر قرآن کریم پڑھنا

فتویٰ نمبر:4037

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

کیا بیماری میں لیٹ کر قرآن کریم پڑھنا درست ہے؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

قرآن کریم کے آداب میں سے ہے کہ قبلہ رو ہوکر کسی اونچی جگہ بیٹھ کر پڑھا جاۓ ، البتہ اگر بیماری کی وجہ سے بیٹھ کر پڑھنا ممکن نہ ہو تو لیٹ کر بھی پڑھ سکتے ہیں، لیکن پوری کوشش کریں کہ بے ادبی نہ ہو۔

١۔” یذکرون اللہ قیاما و قعودا وعلی جنوبھم۔“

( ال عمران: ١٩١)

٢۔ ” لا یکلف اللہ نفسا الا وسعھا۔“

( البقرة: ٢٨٦)

٣۔”قال الحافظ بن کثیرؒ: ای لا یکلف احدا فوق طاقتہ وھذا من لطفہ تعالی بخلقہ ورأفتہ بھم واحسانہ الیھم۔“

( تفسیر ابن کثیر: ٤٥٧/١)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: ٣۔٦۔١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ: ٢٠١٩۔٢۔٧

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں