لڑکی کا بغیر ولی کے نکاح کرنا

فتویٰ نمبر:786

🔎سوال: محترم جناب مفتیان کرام!سوال یہ کہ اگر کسی لڑکی نے فون پر کسی کو وکیل بنا کر بغیر ولی کے اجازت کے نکاح کیا تو اس کا شریعت میں ایسے نکاح کی کیا حیثیت ہے؟

والسلام

سائل کا نام:ا۔ب۔ج

پتا:ا۔ب۔ج

الجواب حامدۃو مصلية

اگر عاقل ،بالغ لڑکی نے اپنا نکاح ولی کے اجازت کے بغیر کیا خواہ فون پر کسی کو وکیل بنا کر کیا ہو اور اس وکیل نے ان کی جانب سے گواہوں کی موجودگی میں ایجاب و قبول کیا ہویا خود ایجاب و قبول گواہوں کی موجود گی میں کیا ہو ۔تو نکاح منعقد ہو گیا ۔تاہم اگر یہ نکاح غیر کفو میں کیا ہے تو ولی کو اس کو فسخ کروانے کا اختیار ہے۔

البتہ اس طرح کا نکاح اگر چہ امام ابو حنیفہ کے نزدیک منعقد ہو جائے گا لیکن معاشرتی لحاظ سے اور لڑکی کی فطری حیا کی وجہ سے انتہائی غیر موضوع اور قابل تردید بات ہے۔جس کی کسی طرح حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی۔

قال الحصکفي: فنفذ نکاح حرة مکلفة بلا رضا ولي، والأصلُ أن کل من تصرف في مالہ، تصرف في نفسہ، ومالا فلا۔ قال ابن عابدین: واحترز بالمکلفة عن الصغیرة والمجنونة، فلا یصح الا بولي۔۔۔۔ وأما حدیث ”أیما امرأة نکحت نفسہا بغیر اذن ولیہا، فنکاحہا باطل، فنکاحہا باطل، فنکاحہا باطل، وحسنہ الترمذي، و حدیث ”لا نکاح الا بولي“ رواہ أبو داوٴد و غیرہ فمعارض بقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: الأیم أحق بنفسہا من ولیہا، رواہ مسلم و أبوداوٴد والترمذي، والنسائي و مالک في المو طأ، والأیمُ ما لا زوج لا بکراً أو لا، فانہ لیس للولي الا مباشرة العقد اذا رضیت، وقد جعلہا أحق منہ بہ، و یترجح ہذا بقوة السند والاتفاق علی صحتہ بخلاف الحدیثین الأولیین، فانہ ضعیفان أو حسنان أو یجمع بالتخصیص أو بأن النفي للکمال الخ۔۔۔”

(الدر المختار مع رد المحتار: ۳/ ۵۵، کتاب النکاح، باب الولي، ط: دار الفکر، بیروت)

🔸و اللہ سبحانہ اعلم🔸

✍بقلم : بنت ممتاز عفی عنھا

قمری تاریخ:8 ذی قعدہ ،1439ھ

عیسوی تاریخ:22جولائی،2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

➖➖➖➖➖➖➖➖

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

📩فیس بک:👇

https://m.facebook.com/suffah1/

====================

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

📮ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک👇

https://twitter.com/SUFFAHPK

===================

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

===================

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں