لڑکی کا نام ”رامین“ رکھنا

سوال: لڑکی کا نام رامین رکھنا کیسا ہے،نیز اس کے معنی بتا دیجیے۔
الجواب باسم ملھم الصواب
رامین کا معنی معلوم نہیں ہوسکا،البتہ “رامی” کے معنی تیر انداز کے ہیں،تاہم رامین بعض کتب میں لڑکوں کے نام سے ملا ؛ لہٰذا بہتر یہ ہے کہ یہ نام لڑکی کا نہ رکھا جائے بلکہ ازواجِ مطہرات ، صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے ناموں پر رکھا جائے۔
======================
حوالہ جات
1۔’’ قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :”اِنکم تدعون یوم القیامة باسمائکم وأسماء آبائکم فاحسنواأسمائکم“۔
(فی سنن ابی داؤد:328/2)
ترجمہ:آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بےشک قیامت کے دن تم اپنے اور اپنے باپوں کے ناموں سے پکارے جاؤ گے پس اپنے اچھے نام رکھو۔

2۔رامین: دیس کے عاشق کا نام،چنگ کے موجد کا نام
(لغات فارسی:ص:416)

3۔”(و) القاضي (الحسن بن الحسين) بن محمد (بن رامين) الاستراباذي، (فقيه) شافعي حدث عن عبد الله بن محمد بن الحميدي الشيرازي، وعنه أبو بكر الخطيب، أورد ابن عساكر من طريقه مسلسلاً ينتهي إلى إبراهيم بن أدهم، رضي اللها تعالى عنه قرأته في تاريخه“۔
(تاج العروس:115/35)
واللّٰہ اعلم بالصواب
15رجب 1444ھ
7 فروری 2023ء

اپنا تبصرہ بھیجیں