لوڈو کھیلنے کا حکم

سوال:لوڈو کھیلنے کا کیا حکم ہے جب کہ کوئی جوا اور شرط وغیرہ نہ رکھی جائے، نماز وغیرہ کےوقت کا بھی خیال رکھتے ہوئے لوڈو کھیل کھیلنے کا کیا حکم ہے؟ 

الجواب حامدۃ و مصلیۃ

اگر لوڈو میں جوا نہ لگایا جائے اور اس کی عادت بھی نہ بنائی جائے اور اس میں مشغولیت کی وجہ سے کسی واجب کا ترک یا کسی حرام کا ارتکاب بھی لازم نہ آتا ہو تو اس کا کھیلنا اگرچہ جائز ہو گا لیکن ایسے کھیل کا انتخاب کرنا چاہیے جس میں دماغی تفریح کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش بھی ہوتی ہو جب کہ مذکور کھیل عموما ضیاع وقت کا باعث ہے-

“ھذا اذا لم یقامر و لم یداوم و لم یخل بواجب و الا فحرام بالاجماع” 

الدر المختار(6-396)

واللہ اعلم بالصواب-

اہلیہ محمود الحسن

دارالافتاء صفہ آن لائن کورسز

. 24 رجب المرجب1438 ھ. 22-4-2017ء

اپنا تبصرہ بھیجیں