مچھر مار مشین کے استعمال کا حکم

دارالعلوم کراچی فتویٰ نمبر:102

استفتاء

 کیا فرماتے ہیں  مفتیان کرام ا س مسئلہ کے بارے میں  کہ :

آج کل مکھیوں  اور مچھروں کو مارنے کے لیے بجلی  کے ذریعے  چلنے والی مخصوص  لائنیں استعمال  کی جاتی ہیں کیا ان کا استعمال  جائز ہےیا نہیں ؟

 الجواب حامداومصلیاً

  ہمارے علم کے مطابق  مچھروں  اور مکھیوں  کو مارنے کے لیے  آج کل جو آلات  رائج ہیں ان میں  مچھر  اور مکھی  شعاعوں سے  مرتے ہیں ، جلتے نہیں ہیں ، اگر یہ بات  درست ہے تو ایسے آلے کا استعمال  بلاشبہ  جائز  ہے، اور اگر یہ بات ثابت ہوجائے کہ  اس  کے  ذریعے  مچھر اور مکھی جلتے ہیں  تب بھی  اس آلے کے استعمال کی  گنجائش ہے  کیونکہ ناجائز عمل  جلانا اور   تعذیب ( عذاب دینا )  ہے وج مذکورہ صورت  میں نہیں   پایا جاتا   ، نیز چونکہ  اس آلے کا مقصد  خود وک مچھروں سے  اور مکھیوں  کے شر سے بچانا  ہےا س لیے  اگر ا س میں  کوئی مچھر یا مکھی  خود آکر جل  جائےتو اس میں بظاہر کوئی گناہ معلوم نہیں ہوتا ۔

 البتہ اگر کوئی  شخص احتیاط  پر عمل کرتے ہوئے  اس آلے کو استعمال  کرنے سے پرہیز کرے تو یہ بہتر  ہے ۔ ( ماخذہ التبویب   : 19/ 811)

الطاف احمد

دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی

 عربی حوالہ جات کے لیے  پی ڈی ایف فائل  کا لنک دیاجارہاہے  :

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/557455964623653/

اپنا تبصرہ بھیجیں