مغرب کےوقت گھرمیں لائٹیں جلانے کا حکم

سوال:کیا یہ صحیح بات ہے کہ مغرب کے ٹائم گھر میں اندھیرا نہیں ہونا چاہیے اور کیا یہ ضروری ہے کہ ہر کمرے کی لائٹس جلائی جائیں؟ سنا ہے کہ اگر مغرب کے ٹائم پر میں گھر میں اندھیرا ہو یا کسی کمرے میں اندھیرا ہو تو فرشتے نہیں آتے رحمت کے، کیا یہ بات صحیح ہے؟

الجواب باسم ملھم الصواب

مغرب کے وقت گھر میں لائٹیں جلانے اور اندھیرا ہونے کی صورت میں رحمت کے فرشتوں کا گھر میں نہ آنے کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے، یہ محض توہم پرستی ہے، اس سے اجتناب ضروری ہے۔

کما فی الصحیح البخاري:

“عن عائشۃ رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہا قالت: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من أحدث في أمرنا هذا ما لیس منه فہو رد”.

(باب إذا اصطلحوا علی صلح جور فالصلح مردود، رقم: 2697)

فقط-واللہ تعالی اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں