مرد ڈاکٹر سے الٹراساؤنڈ کروانا

سوال:السلام عليكم، باجی میرے معدے میں بہت تکلیف ہے فوری طور پر الٹراساؤنڈ کروانا ہے لیکن لیڈی ڈاکٹر رات کے وقت ایک دو جگہوں کے علاوہ کہیں موجود نہیں اور جو موجود ہیں وہ بہت ذیادا پیسے مانگ رہی ہیں، ہمارے محلے میں 1 مرد ڈاکٹر ہیں وہ الٹراساؤنڈ کرتے ہیں اور پوری طرح سے پردے کی کوشش کے ساتھ کرتے ہیں، کیا مین ان سے الٹراساؤنڈ کرواسکتی ہوں؟
الجواب باسم ملہم الصواب
مذکورہ صورت میں پہلے تو یہی کوشش کی جائے کہ خاتون ڈاکٹر سے ہی الٹراساؤنڈ کروائے اور اس کے لیے پیسے بھی تھوڑے ذیادا دینے پڑیں تو برداشت کرلیا جائے البتہ اگر واقعتا فیس دینا ممکن نہیں یا لیڈی ڈاکٹر موجود ہی نا ہو تو اب مجبوری ہے اس صورت میں مکمل پردے کی رعایت کرتے ہوئے مرد ڈاکٹر سے الٹراساؤنڈ کروانے کی گنجائش ہوگی۔
حوالہ جات
”ويجوز النظر إلى الفرج للخاتن وللقابلة وللطبيب عند المعالجة ويغض بصره ما استطاع، كذا في السراجية. … امرأة أصابتها قرحة في موضع لايحل للرجل أن ينظر إليه لايحل أن ينظر إليها لكن تعلم امرأة تداويها، فإن لم يجدوا امرأة تداويها، ولا امرأة تتعلم ذلك إذا علمت وخيف عليها البلاء أو الوجع أو الهلاك، فإنه يستر منها كل شيء إلا موضع تلك القرحة، ثم يداويها الرجل ويغض بصره ما استطاع إلا عن ذلك الموضع، ولا فرق في هذا بين ذوات المحارم وغيرهن؛ لأن النظر إلى العورة لايحل بسبب المحرمية، كذا في فتاوى قاضي خان”.
الفتاوى الهندية (5/ 330)۔
واللہ اعلم بالصواب
15 ستمبر2022ء
18 صفر1444ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں